دل و جان کیساتھ عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں،ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ

میں نے 15 دن پہلےامریکا ٹکٹ لیا ہوا تھا کیونکہ میرا بیٹا وہاں پڑھتا ہے، اسکی کاغذی کارروائی کیلیے میرا امریکا جانا ضروری تھا، رکن پنجاب اسمبلی

وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لینے کی کارروائی کے دوران پنجاب اسمبلی سے غیر حاضری رہنے والے سرگودھا سے رکن پنجاب اسمبلی فیصل فاروق چیمہ نے وضاحتی بیان جاری کردیا۔

فیصل فاروق چیمہ کہتے ہیں دھند کی وجہ سے لاہور نہیں پہنچ سکا۔دل و جان سے عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

یہ بھی پڑھیے

پنجاب اسمبلی کی تحلیل: وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ نے سمری پر دستخط کردیئے

چوہدری پرویز الہیٰ کا اعتماد کا ووٹ: گورنر پنجاب نے عدالتی فیصلے پر مہرثبت کردی

فیصل فاروق چیمہ نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ”میڈیا اور سوشل میڈیا پر میرے حوالے سے یہ غلط خبر چلائی جارہی ہے کہ میں نے شاید جان بوجھ کر ووٹ نہیں ڈالا۔ میں اس چیز کی سختی سے تردید کرتا ہوں، میرا تعلق پی ٹی آئی سے ہے اور انشااللہ پی ٹی آئی سے ہی رہے گا، میں وطن واپسی پر خود قیادت سے مل کر اس چیز پر بات کروں گا“۔

انہوں نے کہاکہ” میں نے 15 دن پہلےامریکا ٹکٹ لیا ہوا تھا کیونکہ میرا بیٹا وہاں پڑھتا ہے، اسکی کاغذی کارروائی کیلیے میرا امریکا جانا ضروری تھا،کیونکہ جیسے میری حلقے کی ذمے داری ہے ویسے ہی میرے اہلخانہ کی بھی ذمے داری ہے،میں 2 دن سے لاہور میں تھا لیکن میرے اسلام آباد سے فلائٹ تھی اس لیے میں اسلام آباد آیا لیکن رات مجھے اعتماد کے ووٹ کیلیے کال آئی تو میں نے بتایا کہ میری فلائٹ ہے، پھر بھی میں نے لاہور جانے کی کوشش کی لیکن دھند بہت زیادہ تھی  اور پھر مجھے جاناپڑا“۔

انہوں نے کہاکہ”مجھے کچھ لوگوں کی باتیں اور الزامات سن کر افسوس ہوا،میں وہ بندہ ہوں جس نے عمران خان  کی کال پر سب سے پہلے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا اور پھر میرے بعد کچھ لوگوں نے استعفیٰ دیا تھا،میں انشااللہ ابھی بھی اپنی سیٹ عمران خان پر قربان کرنے کیلیے تیار ہوں،میں پہلے بھی عمران خان کے ساتھ تھا اور آئندہ بھی عمران خان کے ساتھ رہوں گا“۔

متعلقہ تحاریر