وزیر آباد حملہ: سی سی پی او لاہور کا پیٹی بھائیوں پر تفتیشی عمل متاثر کرنے کا الزام

وزیر آباد حملہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ سی سی پی و لاہور غلام محمود ڈوگر نے الزام عائد کی ہے کہ ڈی پی او گجرات و دیگر اہلکاروں نے تحقیقاتی عمل کو نقصان پہنچایا ہے ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے

وزیر آباد واقعے کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی ) کےسربراہ کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور (سی سی پی او) غلام محمود ڈوگرتفتیشی عمل کو متاثر کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پروزیر آباد میں ہوئے حملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ سی سی پی او لاہور نے تفتیشی عمل کو متاثر کرنے پر چار افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان حملہ کیس : رانا ثنا اللہ سمیت 3 وفاقی وزرا کی آج جے آئی ٹی میں طلبی

کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور(سی سی پی او) غلام محمود ڈوگر نے ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ اوردیگر پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جنہوں نے ملزم کے بیان کی وڈیو لیک کی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ گجرات کے ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ کی موجودگی میں پولیس سٹیشن میں ریکارڈ کیے گئے سی ٹی ڈی کی تحویل میں موجود ملزم کے دو ویڈیو بیانات متضاد تھے جس نے تفتیش کو تباہ کردیا۔

سربراہ جے آئی ٹی غلام محمود ڈوگرنے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو بھیجی گئی رپورٹ میں تحقیقاتی ٹیم کے ارکان کے خلاف غیر پیشہ وارانہ، عہدے کے غلط استعمال، شواہد کے ساتھ چھیڑ چھاڑکے الزام عائد کیے ہیں۔

غلام محمود ڈوگر کی ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو بھیجی گئی رپورٹ میں الزام عائد کیا  گیا ہے کہ پولیس افسران نے تحقیقات سے متعلق خفیہ معلومات میڈیا کو افشا کیے جس سے تحقیقاتی عمل شدید متاثر ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر وزیر آباد میں تین اطراف سے حملہ کیا گیا

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سربراہ نے تحقیقات کو غیر پیشہ ورانہ طور پر چلانے اور ہائی پروفائل کیس کو نقصان پہنچانے کے الزام میں پینل کے چار سینئر ارکان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی تجویز دی ہے۔

متعلقہ تحاریر