گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دائر درخواست پر لارجز بینچ تشکیل

لارجر بینچ جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں 16 جنوری کو سماعت کرے گا۔

لاہور ہائیکورٹ میں گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کے لیے درخواست پر لارجربینچ بینچ تشکیل ، لارجر بینچ 16 جنوری کو درخواست پر سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کے لیے درخواست پر لارجربینچ بینچ تشکیل ، لارجر بینچ 16 جنوری کو درخواست پر سماعت کرے گا۔ لارجر بینچ کی سربراہی جسٹس عابد عزیز شیخ کریں گے جبکہ لارجر بینچ میں جسٹس چوہدری اقبال،جسٹس مزمل اختر شبیر، جسٹس طارق سلیم شیخ،جسٹس عاصم حفیظ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

وزیر آباد حملہ: سی سی پی او لاہور کا پیٹی بھائیوں پر تفتیشی عمل متاثر کرنے کا الزام

زرداری، مولانا اور نادیدہ قوتوں نے  ن لیگ اور نواز شریف کو  سیاسی موت کے دہانے پر پہنچادیا

درخواست مقامی وکیل شبیر اسماعیل نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ صدر پاکستان اور وزیراعظم کو گورنر پنجاب کو ہٹانے کے لیے خط لکھا گیا ، صدر پاکستان اور وزیراعظم نے خط کا جواب نہیں دیا، گورنر پنجاب بغیر کسی وجہ کے اعتماد کا ووٹ کا نہیں کہہ سکتا، اعتماد کے ووٹ کے لیے چار سے سات روز درکار ہوتے ہیں ، گورنر جاری اجلاس میں ووٹ کا نہیں کہہ سکتا، گورنر پنجاب کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

متعلقہ تحاریر