منی لانڈرنگ کیس: ایف آئی اے سلیمان شہباز کو کلین چٹ دے دی
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی نے سلیمان شہباز کو کلین چٹ دیتے ہوئے کہا عدالت میں بیان دیا کہ سلیمان شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کے ثبوت نہیں ملے۔
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے اپنے چالان میں وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کو کلین چٹ دے دی۔
تفصیلات کے مطابق اسپیشل کورٹ سینٹرل لاہور میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے میں سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔
سلیمان شہباز عبوری ضمانت مکمل ہونے پر اسپیشل کورٹ میں پیش ہوئے۔ ایف آئی اے نے سلیمان شہباز کی حد تک چالان عدالت میں پیش کر دیا۔
یہ بھی پڑھیے
نگراں وزیراعلیٰ الیکشن کمیشن نے لگایا تو عدالت میں چیلنج کریں گے، چوہدری پرویز الہیٰ
3ماہ کے اندر الیکشن ہوں گے،کچھ چیزیں پس پردہ ہیں، پرویز الہٰی
ایف آئی اے نے سلیمان شہباز کو کلین چٹ دیتے ہوئے کہا عدالت میں بیان دیا کہ سلیمان شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کے ثبوت نہیں ملے۔ کسی قسم کے کک بیکس کے ثبوت بھی نہیں ملے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق تحقیقات کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سلیمان شہباز اور طاہر نقوی کے خلاف کیس میں منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے۔
جس کے بعد سلیمان شہباز اور طاہر نقوی نے سپیشل کورٹ سینٹرل سے اپنی ضمانت کی درخواست واپس لے لی۔
عدالت نے سلیمان شہباز کو ٹرائل کورٹ میں چار فروری کو طلب کرلیا۔ یاد رہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے سلیمان شہباز کی حد تک منی لانڈرنگ کا چالان پیش کیا گیا۔
عدالت کے باہر وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز میڈیا سے مختصر گی۔
صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے اپنے ٹویٹ میں وزیر خزانہ کو جوکر کہا تھا۔؟
سلیمان شہباز نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پانچ وزیر خزانہ تبدیل کئے تھے آخری تین کو جوکر کہا تھا۔
اس پر صحافی نے سوال کیا کہ اس میں مفتاح اسماعیل بھی شامل تھے کیا؟
سلیمان شہباز نے کہا کہ میں نے کسی کا نام نہیں لیا۔