بحریہ ٹاؤن لاہور میں نیم برہنہ لڑکی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

لاہور کے بحریہ ٹاؤن میں جاسمین مال کے قریب واقع اپارٹمنٹ میں بکنی اور پینٹی میں ملبوس لڑکی کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے، کچھ صارفین نے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا جبکہ کچھ نے ذاتی وڈیو بنانے والوں کو  تنقید کا نشانہ بنایا

پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہور کے بحریہ ٹاؤن میں جاسمین مال کے قریب واقع اپارٹمنٹ میں بکنی اور پینٹی میں ملبوس لڑکی کی وڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کرنے لگی ہے ۔

ٹوئٹر ہینڈل شوبز اینڈ نیوزنے اپنے اکاؤنٹ سے ایک وڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک اپارٹمنٹ  کی بالکونی میں ایک لڑکے کے ہمراہ ایک لڑکی بکنی اور پینٹی میں ملبوس کھڑی نظر آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بحریہ ٹاؤن اور ڈی ایچ اے سٹی کے موٹروے کی 785کنال اراضی پر قبضے کا انکشاف

شوبز اینڈ نیوزنے وڈیو شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ "کیا یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے”؟۔ پیغام میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ وڈیو بحریہ ٹاؤن لاہور کے جاسمین مال کے پاس اپارٹمنٹ کی ہے ۔

شوبز اینڈ نیوز کی جانب سے شیئر کی گئی وڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ کچھ  صارفین نے اسے فحاشی قرار دیتے ہوئے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

سوشل میڈیا صارفین نے بکنی اور پینٹی میں ملبوس لڑکی کی وڈیو  شیئر کرنے پرشوبز اینڈ نیوز کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ صارفین نے کہاکہ آپ کسی کی ذاتی وڈیو کس حیثیت میں شیئر کی ہے ۔

ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ انتہائی سخت جملہ استعمال کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان کی گندی ایلیٹ کلاس ہے۔ آپ ان سے اور کیا توقع رکھتے ہیں؟۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان کی شناخت آسانی سے کی جاسکتی ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ کوئی بھی ہاتھ نی ڈالے گا۔اشرافیہ کی اولادو ں  پر ہاتھ ڈالنے کی ہمت  و جرات کسی میں نہیں  ہے ۔

سوشل میڈیا صارفین نے ذاتی وڈیو شیئر کرنے پر شوبز اینڈ نیوز کی انتظامیہ کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ صارفین نے کہا کہ آپ کو کس نے اختیار دیا ہے کہ لوگوں کی ذاتی وڈیو بنائیں؟۔

متعلقہ تحاریر