ایف آئی اے کے بعد نیب سے بھی سلیمان شہباز کو ریلیف مل گیا
احتساب عدالت میں بیان دیتے ہوئے نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ انہیں سلیمان شہباز کی گرفتار مطلوب نہیں ہے جس کے بعد عدالت نے کیس خارج کردیا۔
وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز کو ایف آئی اے کے بعد نیب سے بھی ریلیف مل گیا۔ نیب لاہور نے بیان دیا کہ منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے جس کے بعد سلیمان شہباز نے درخواست ضمانت واپس لے لی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز اور داماد ہارون یوسف منی لانڈرنگ ریفرنس میں عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے کے بعد احتساب عدالت پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیے
تعلمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے خالف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
صحافی نعمان وہاب نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کچا چٹھا کھول دیا
دوران سماعت تفتیشی افسر نے رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ سلیمان شہباز کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے۔
سلیمان شہباز نے نیب کے تفتیشی کے بیان کے بعد درخواست ضمانت واپس لے لی۔
عدالتی کاروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیمان شہباز کا کہنا تھا کہ نگران وزیر اعلی محسن نقوی ایک اچھے اور اصول پسند آدمی ہیں۔
دوسری جانب شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کی درخواست ضمانت پر نیب نے رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت کی استدعا کی جس کے بعد عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے ہارون یوسف کی منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت میں 7 فروری تک توسیع کردے دی۔
نیب لاہور منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف کی اہلیہ ، 2 بیٹیوں ، 2 بیٹوں اور 1 داماد کو نامزد کر رکھا ہے.