پنجاب الیکشن کمیشن کی نگراں سیٹ اپ کو ہدایات جاری

ای سی پی کے مطابق صوبہ بھر میں ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد کی گئی ہے ، نئے ترقیاتی منصوبوں پر بھی پابندی عائد ہے۔

صوبائی الیکشن کمیشن (ای سی پی) نے نگراں سیٹ اپ کیلئے ہدایات جاری کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی، اور تمام متعلقہ حکام کو مراسلہ جاری کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

تحریک انصاف کے تمام اراکین قومی اسمبلی سے باہر، اسپیکر نے چیمبر بند ہونے کے باوجود استعفے منظور کرلیے

تعلمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے خالف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

مراسلے کے مطابق صوبہ بھر میں ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد کی گئی ہے ، نئے ترقیاتی منصوبوں پر بھی پابندی عائد ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ اور تمام وزرا سے پروٹوکول و سرکاری گاڑیاں واپس لینے کی ہدایات کی گئی ہے۔ سرکاری رہائشگاہ، سرکاری ہاسٹل و گیسٹ ہاؤسز کو خالی کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ہدایات کی گئی ہے کہ نگران سیٹ اپ روٹین کا کام جاری رکھے گا۔

متعلقہ تحاریر