ن لیگ کی تنظیم سازی: سیف الملوک کھوکھر لاہور کے صدر نامزد
وفاقی وزیر داخلہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پارٹی کی قیادت نے لاہور میں ن لیگ کی تنظیم کے لیے سیف الملوک کو لاہور کا صدر نامزد کیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے لاہور میں پارٹی کی تنظیم سازی کے لیے سابق ایم پی اے سیف الملوک کو لاہور کا صدر نامزد کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیف الملوک کے نام کا اعلان وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کیا ہے۔
مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں مسلم لیگ ن لاہور کے صدر کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
تین لوگوں نے مذہب کے نام پر مجھے سلمان تاثیر کی طرح قتل کرانے کی سازش کی، عمران خان
رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نے قائد نواز شریف اور صدر ن لیگ وزیراعظم شہباز شریف نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کا صدر سابق ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر کو بنا دیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کا اعلان کیا جاتا ہے کہ لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر ہونگے۔
دوسری نیوز 360 کے ذرائع نے بتایا ہے کہ آج بروز منگل 24 جنوری مسلم لیگ ن کے لاہور کے صدر بننے پر کھوکھر پیلس میں شام کے وقت خاص تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔