لاہور ڈیفنس کے اسکول میں طالبہ پر تشدد میں ملوث طالبعلم شاہ رخ جتوئی کابھائی نکلا

بچی پر تشدد کرنے والے طلبہ کے ٹولے میں شامل لڑکا حنان جتوئی، کراچی کے علاقے ڈیفنس میں طالبعلم شاہزیب کو قتل کرنے والے شاہ رخ جتوئی کا چھوٹا بھائی ہے

لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں امریکن اسکول میں طالبہ پر تشدد میں ملوث طالبعلم  حنان جتوئی کراچی میں  شاہ زیب  کو قتل کرنے والےمجرم  شاہ رخ جتوئی کا بھائی ہے۔

یہ دعویٰ مبینہ طور پر متاثرہ طالبہ کی والدہ نے کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

طالبہ پر تشدد: ڈی ای او نے اسکول پر چھ لاکھ جرمانہ اور طالبات کے نام خارج کرنے کی سفارش کردی

تعلمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے خالف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

سینئر صحافی طارق حبیب نے اپنے ٹوئٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ  متاثرہ طالبہ کی والدہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈیفنس لاہور کے امریکن اسکول میں بچی پر تشدد کرنے والے طلبہ کے ٹولے میں شامل لڑکا حنان جتوئی، کراچی کے علاقے  ڈیفنس میں طالبعلم شاہزیب کو قتل کرنے والے شاہ رخ جتوئی کا چھوٹا بھائی ہے۔

واضح رہے کہ  لاہور کے علاقے ڈیفنس میں بی بی بلاک میں قائم امریکن انٹرنیشنل اسکول  میں 4 طالبات نے ساتھی طالبہ کو بہیمانہ تشدد کانشانہ بنایا تھا جبکہ ایک طالبعلم اس سارے واقعے کی وڈیو بنارہا تھا۔

اسکول کی انتظامیہ نے گزشتہ روز  تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے چاروں طالبات کو انکوائری مکمل ہونے تک معطل کردیاتھا۔انتظامیہ بشمول پرنسپل اور دیگر سینیئر اساتذہ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں اسکول انتظامیہ نے کہا کہ سینیئر اساتذہ پر مشتمل تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو 10روز میں اپنی انکوئری مکمل کرکے رپورٹ انتظامیہ کے پاس جمع کرائے گی۔

انتظامیہ کے مطابق کمیٹی کی تحقیقات کی روشنی میں ذمہ دار طالبات کے خلاف کارروائی کی جائے گی کیونکہ طالبات نے اسکول کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔اس سے قبل 20 جنوری کو لاہور کے نجی اسکول کی طالبات کی جانب سے مبینہ طور پر ساتھی طالبہ کو تشدد کا نشانہ بنانے پر پولیس  نے متاثرہ لڑکی کے والد عمران یونس کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔

دریں اثنا گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے اپنی انکوائری رپورٹ میں اسکول میں نظم و ضبط کا فقدان قرار دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق طلبہ پر تشدد کا واقعہ ڈی ایچ اے فیز  4 کے نجی اسکول (اسکارزڈیل امریکن انٹرنیشنل اسکول) کے کیفے ٹیریا کے باہر پیش آیا۔انکوائری رپورٹ میں کہا گیا کہ چار طالبات نے اپنی کلاس فیلو پر تشدد کیا،اسکول میں نظم و ضبط کا فقدان ہے،اسکول کے کیفے ٹیریا کے داخلی راستے پر کیمروں کی تنصیب نہیں ہے،لڑائی جھگڑا کرنے والی طالبات آپس میں دوست تھیں۔

انکوائری رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ واقعہ اسکول سے باہر اسٹوڈنٹ پارٹی کی تصاویر والدین کے ساتھ شئیر کرنے پر پیش آیا۔انکوائری افسران نے (اسکارزڈیل امریکن انٹرنیشنل اسکول) کو چھ لاکھ روپے کا جرمانہ کرنے کی بھی سفارش کی ہے جبکہ انکوائری افسران نے اسکول کی رجسٹریشن معطل کرنے کی سفارش کر دی ہے  جبکہ تشدد کرنے والی طالبات کے نام سکول سے خارج کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے ۔

متعلقہ تحاریر