کراچی سٹی کورٹ نے عامر لیاقت حسین کی بیوہ دانیہ شاہ پر فرد جرم عائد کردی
ملزمہ دانیہ شاہ کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے گواہوں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 2 فروری تک ملتوی کردی۔
کراچی کی سٹی کورٹ میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے کیس میں عدالت نے مرحوم کی بیوہ دانیہ شاہ پر فرد جرم عائد کردی ہے۔
کیس کی سماعت ک دوران ملزمہ دانیہ شاہ نے صحت جرم سے انکار کیا۔ ملزمہ کے صحت جرم سے انکار پر آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا ہے۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت دو فروری تک ملتوی کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کراچی سٹی کورٹ احاطے میں فائرنگ، پسند کی شادی کرنے والی بیٹی جاں بحق
عامر لیاقت وڈیو وائرل کیس:ملزمہ دانیا کی درخواست ضمانت پھر مسترد
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرحوم رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی بیوہ دانیہ شاہ اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے مرحوم شوہر کی نازیبا ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔
فرد جرم عائد کرنے سے قبل عدالت نے ملزمہ سے پوچھا کہ آپ کا نام کیا ہے؟ جس پر ملزمہ نے بتایا کہ میرا نام دانیہ شاہ ہے۔ عدالت نے کہا کہ آپ پر الزام ہے کہ آپ نے اپنے شوہر کی نازیبا ویڈیو ان کی اجازت کے بغیر بنائی ، اور اسے وائرل کیا۔ اور آپ یہی فرد جرم عائد کی جاتی ہے۔
اس پر ملزمہ دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ یہ تمام الزامات جھوٹے ہیں ، کیونکہ میں عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کروانا چاہتی تھی ، اس لیے میں ان تمام الزامات کی تردید کرتی ہوں۔
عدالت نے ملزمہ کے صحت جرم سے انکار پر گواہوں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت فروری کی دو تاریخ کو مقرر کردی ہے۔
عدالت نے پولیس کو ہدایت کردی ہے کہ استغاثہ کے گواہوں کو اگلی سماعت پر پیش کیا جائے۔