پی ٹی آئی رہنما سیلاب متاثرین کے کمبل کی فروخت کا معاملہ سامنے لے آئیں

پی ٹی آئی کی سابق رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے سیلاب متاثرین کے لیے آئے کمبلوں کی فروخت سے متعلق وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی،وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کمبل پر سندھ حکومت کا مونوگرام اور فلڈ ریلیف تحریر ہے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی سیلاب متاثرین کے لیے آئے کمبلوں کی آن لائن فروخت  کا معاملہ سامنے لے آئیں ہیں۔

سپریم کورٹ کی وکیل اور پی ٹی آئی کی سابق رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے سیلاب متاثرین کیلئے آئے کمبلوں کی فروخت سے متعلق وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

جنیوا کانفرنس میں ملنے والی امداد سیلاب متاثرین پر خرچ کی جائے گی، دفتر خارجہ

پی ٹی آئی رہنما نےانکشاف کیا کہ انہوں نے 2 روز قبل آن لائن کمبل کے لیے آرڈر کیے تھے تاہم جب کمبل موصول ہوئے تو ان پر  سندھ حکومت کو مونوگرام موجود تھا۔

سابق رکن پنجاب شمسہ علی نے وڈیو میں موصول ہونے والے کمبل دکھائے جس میں سے ایک کمبل پر سندھ حکومت کا مونوگرام اور فلڈ ریلیف تحریر تھا۔

سپریم کورٹ کی وکیل نے موصول ہونے والی کمبلوں  کے آن لائن آرڈر کی رسید بھی دکھائی۔ شمسہ علی نے فروخت کا الزام سندھ حکومت پر عائد کیا ہے ۔

پی ٹی آئی کی سابق رکن پنجاب سندھ حکومت پر الزام عائد  کرتے ہوئے کہا کہ  یہ مافیا مختلف ملکوں کی جانب سے عطیہ کیے گئے  ریلیف کا سامان خرد برد کر رہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما نے سندھ حکومت کو مافیا قرار دیتے ہوئے کہا کہ سردی کے موسم میں ریلیف کا ایک کمبل بھی غریب شہریوں تک پہنچنے نہیں  دے رہی۔

متعلقہ تحاریر