سکھر سمیت صوبے بھر میں مذہبی مقامات پر سیکیورٹی سخت کردی گئی

انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) سندھ غلام نبی میمن کی ہدایات پر سکھر رینج میں مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے ۔ پولیس پیٹرولنگ  اور اسنیپ چیکنگ بھی بڑھادی گئی ،پولیس کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کے احکامات بھی  جاری کیے گئے ہیں

پشاور کی مسجد میں دھماکے بعد انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) سندھ غلام نبی میمن  صوبے بھر کی مساجد اور امام بارگاہوں میں سیکیورٹی کے  اقدامات مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) سندھ غلام نبی میمن کی ہدایات پر سکھر رینج میں مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے ۔ پولیس پیٹرولنگ  اور اسنیپ چیکنگ بھی بڑھادی گئی ۔

یہ بھی پڑھیے

سکھر پولیس سیاسی ہوگئی، تھانے میں ذوالفقار بھٹو کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

ڈی آئی جی سکھر جاوید سونہارو جسکانی نے سکھر،خیرپور اور گھوٹکی پولیس کو ہائی الرٹ کے احکامات جاری کرتے ہوئے  تمام مذہبی مقامات پر سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

ڈی آئی جی سکھر جاوید سونہارو جسکانی نے ہدایت کی ہے کہ پیٹرولنگ،اسنیپ چیکنگ کو سخت بنایا جائے اور داخلی اور خارجی روٹس پرچیکنگ ،ناکہ بندی کو غیرمعمولی بنایا جائے۔

ڈی آئی جی سکھر کی جانب سے سکھر،خیرپور اور گھوٹکی پولیس کو دیگر تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کے احکامات بھی دیئے ہیں۔

متعلقہ تحاریر