سکھر میں تعمیراتی کام کے نام پربھاری لاگت سے تعمیر سڑکیں کھود دی گئیں
شہر کے مختلف رہائشی و تجارتی علاقوں سمیت شہر کی اہم و مصروف ترین سڑکوں پر خطیر رقم سے تعمیر شدہ سڑکوں کو ترقیاتی کاموں کی آڑ میں سڑک کھود کر ملبہ سڑکوں پر ڈالا جارہا ہے جس کے باعث مسافر گاڑیوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے
سکھر انتظامیہ کی ناقص پلاننگ، نکاسی و فراہمی آب نظام بہترنہ بنایا جا سکا جبکہ بھاری لاگت سے تعمیر شدہ سڑکوں کی دوبارہ کھدائی سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
سکھر میں انتظامیہ اور محکمہ پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ و عوامی نمائندگان کی لاپرواہی کے باعث شہر میں خطیر رقم سے تعمیر شدہ سڑکوں کو نکاسی آب و فراہمی آب نظام کی درستگی کے حوالے سے کھدائی کرکے سرکاری خزانے کو ٹھکانے لگانے کا عمل بدستور جاری وساری ہے۔
یہ بھی پڑھیے
سکھر کے شہریوں کا گیس کی لوڈ شیڈنگ اورعدم فراہمی پر احتجاجی مظاہرہ
شہر کے مختلف رہائشی و تجارتی علاقوں سمیت شہر کی اہم و مصروف ترین سڑکوں پر خطیر رقم سے تعمیر شدہ سڑکوں کو ترقیاتی کاموں کی آڑ میں سڑک کھود کر ملبہ سڑکوں پر ڈالا جارہا ہے جس کے باعث مسافر گاڑیوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
گزشتہ روز شکارپور روڈ پر تعمیر شدہ سڑک کھود کر ملبہ سڑک پر ڈال دیا گیا ہے اور انتظامیہ مذکورہ سڑک پر پڑے ملبے کی وجہ درپیش مشکلات دیکھنے کو کوئی تیار نہیں ہے ۔شہری و سماجی حلقوں نے ترقیاتی کاموں پر سیاست چمکانے پر بلدیاتی منتخب نمائندگان کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔
شہریوں نے کہا کہ انتظامیہ کی ناسمجھی کی وجہ سے شہر کھنڈر بنتا جارہا ہے پہلے روڈ تعمیر کیا جاتا ہے بعد میں روڈ کو دوبارہ کھود کر تباہ و برباد کردیا جاتا ہے ناتجربے کاری ،نااہل ٹھیکیدار ، ناقص پالیسی و پلاننگ کی وجہ سرکاری خزانے کو ہر بار کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔
سکھر کے شہریوں و سماجی حلقوں نے شہر کو تباہ کرنے والے عمل کا نوٹس لیکر شہریوں کو درپیش مشکلات سے نجات دلانے سمیت سرکاری خزانے کو مال غنیمت سمجھ کر لوٹنے والوں کے خلاف کاروائی کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔