ثقافت کو بچانے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے، اساتذہ این ای ڈی
این ای ڈی یونیورسٹی کے ماہر اساتذہ کا کہنا ہے کہ ثقافتی معاملات توجہ کے طالب ہیں، جبکہ دم توڑتی ثقافت کو بچانے کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔
این ای ڈی یونیورسٹی میں HEPTIC روبوٹکس لیب کے تحت ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی نے کی۔
یہ بھی پڑھیے
سکھر کی شہری انتظامیہ نے رشوت کے عوض فٹ پاتھ قبضہ مافیا کے حوالے کردیئے
عوامی دباؤ رنگ لایا; سولائزیشن پبلک اسکول کی رجسٹریشن معطل، جرمانہ بھی عائد
ورکشاپ سے ملک کے مایہ ناز ڈاکٹر ٹیپوسلطان، میرپور آزاد کشمیر یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر فیصل ریاض، ڈاکٹر حماد سلیم سمیت ڈائریکٹر ہیپٹک روبوٹک لیب ڈاکٹر ریاض الدین نے خطاب کیا۔
دوسری جانب شعبہ کمپیوٹر سسٹم اینڈ آئی ٹی کے تحت کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا گیا۔
چیئرمین شعبہ سی ایس آئی ٹی ڈاکٹر مبشر خان کا کہنا تھا کہ اس لیب میں 50 طالب علموں کو کمپیوٹر کی سہولت میسر ہوگی جب کہ تیسری جانب جامعہ این ای ڈی کے شعبہ آرکیٹکچر اینڈ پلاننگ اور یونیسکو ثقافتی سیل کے اشتراک سے دم توڑتی ثقافت کے لیے اقدامات کے حوالے سے میٹنگ منعقد کی گئی۔
اس موقعے پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی، معین الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل ، ڈائریکٹر جنرل نمائندہ یونیسکو پاکستان فل علی میکناسی، ڈائریکٹر جنرل کلچر منور علی، یونیسکو کنسلٹنٹ میزا عبید، سینئر ریسرچ اینڈ پروجیکٹ ٹیم ممبر حسین خالد، یونیسکو چیئرہولڈر آن سسٹینیبل اربن ریجن پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد، چیئرپرسن شعبہ آرکیٹکچر پروفیسر ڈاکٹر انیلہ نعیم اور فریدہ عبدلغفار نے خطاب کیا۔
مقررین کا کہنا تھا کہ ثقافتی معاملات توجہ کے طالب ہیں،جب کہ دم توڑتی ثقافت کو بچانے کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔