پولیس افسر کا سکھر میں بزرگ خاتون پر سرعام تشدد، حکام نے گرفتاری کا حکم دے دیا

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پولیس افسر کو معطل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور گرفتاری کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔

سکھر میں پولیس افسر کی جانب سے بزرگ بھکارن خاتون پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکام نے افسر کو معطل کردیا ہے ، جبکہ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ افسر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور گرفتاری کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کے روز سکھر کے علاقے شالیمار پھاٹک کے قریب مینارہ روڈ پر پیش آیا ، جہاں ایک پولیس افسر بربریت کی انتہا کرتے ہوئے بزرگ بھکارن خاتون کو سرعام زدوکوب کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیے

بس ہوسٹس سے ڈرائیور اور گارڈ کی گن پوائنٹ پر زیادتی، مقدمہ درج ملزمان گرفتار

ملک کے تین بڑے شہروں میں حوا کی بیٹیاں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دی گئیں

پولیس ہیلپ لائن 15 کے انچارج نے بھکاری خاتون کو سرعام تھپڑ مار دیا۔ اس کے بعد پولیس افسر نے اس کا برقع زبردستی کھینچ کر اتار دیا اور اسی کے ساتھ اسے مارا۔ اس دوران پولیس افسر نے بدزبانی کرتے اپنی ماں کی عمر کی خاتون کو گالیاں بھی دیں۔

سکھر پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھکاری خاتون پر تشدد کرنے والے اور بدتمیزی کرنے والے پولیس افسر کو معطل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

ایس ایس پی سکھر کا کہنا تھا کہ ’شہریوں کو بغیر کسی وجہ کے تشدد کا نشانہ بنانے کی کوئی قانون اجازت نہیں دی جائے گی۔‘ انہوں نے مزید کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے ڈی ایس پی روہڑی کو تعینات کیا گیا ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saqib Afridi (@saqib_tweets)

دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس افسر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے گرفتاری کا حکم دےدیا گیا ہے۔

سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ جس مذہب نے عورت کی عزت اور حرمت کا سب سے زیادہ درس دیا ہم خود کو اسی مذہب کے پیروکار بتلاتے ہیں صرف یہی نہیں بلکہ جو ملک بھی اسی مذہب کے نام پر لیا گیا ہو ہم اسی مملکت کے باسی ہیں۔ اور یہ موصوف ہمارے رکھوالے یعنی محکمہ سندھ پولیس کے ایک اہلکار ہیں جو خاتون پر سرعام تشدد کررہےہیں ، اور کسی میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ انہیں اس کام سے روک سکے ، حتکہ افسر کے ساتھ موجود اہلکار بھی خاتون کو برا بھلا کہہ رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر