مفتاح اسماعیل سرکاری بی ایم ڈبلیو لینے کا جھوٹا الزام لگانے والے پر بھڑک اٹھے

میں بغیر کچھ کیے 5 ماہ جیل میں رہ کر آیا ہوں،میں اپنی گاڑی چلاتا ہوں اور اپنا پٹرول ڈلواتا ہوں، آپ لوگوں کے اس قسم کے جھوٹے الزامات کی وجہ سے لوگوں کو جیل جانا پڑتا ہے، سابق وزیرخزانہ

سابق وزیرخزانہ اور مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما مفتاح اسماعیل بی ایم ڈبلیو لینے اور کرپشن کا الزام لگانے پر بھڑک اٹھے۔

کراچی لٹریچر فیسٹیول میں مفتاح اسماعیل کی موجودگی میں ایک شخص نے ان پر سرکاری بی ایم ڈبلیو لینے اور کرپشن کا الزام عائد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

کشمالہ طارق مدت ختم ہونے کے باوجود وفاقی محتسب کے عہدے پر قابض

مریم نواز کے بعد جاوید لطیف نے بھی فوج کی یونیٹی آف کمانڈ پر شکوک کا اظہار کردیا

مفتاح اسماعیل پروگرام کے میزبان سے بولنے کی اجازت طلب کرتے ہوئے سوال کرنے والے سے کہا کہ”یہ آپ کون سی بات کررہے ہیں، میں نے کون سی بی ایم ڈبلیو لے لی؟“۔

انہوں نے کہاکہ”آپ کسی پر یہ الزام کیسے لگاسکتے ہیں؟آپ نے یہ بات کیسے کردی؟“۔ مفتاح اسماعیل نے بے سروپا الزام لگانے والے شخص کو سختی سے جھاڑ پلاتے ہوئے کہاکہ”آپ نے بات کرلی ، اب میں بات کروں گا، آپ براہ مہربانی اپنی جگہ پر بیٹھ جائیں،آپ کی مجھ سے اس طرح بات کرنے کی ہمت کیسے ہوئی کہ میں نے بی ایم ڈبلیو لے لی؟“۔

انہوں نے کہا کہ”میں اس ملک میں کچھ کیے بغیر 5 ماہ کیلیے جیل گیا ہوں، تو میں لوگوں کو یہ نہیں کہنے دوں گا میں نے کچھ غلط کیا ہے،میں اپنی گاڑی چلاتا ہوں اور اپنا پٹرول ڈلواتا ہوں،تو مجھ پر کبھی یہ الزام مت لگائیے گا“۔

سابق وزیرخزانہ نے کہاکہ”یہ جو آپ لوگ کرپشن کے جھوٹے الزامات لگاتے ہیں اسکی وجہ سے لوگوں کو جیل جانا پڑتا ہے،یہ کوئی مذاق نہیں ہے“۔ انہوں نے کہاکہ ” میں جب جیل گیا تو میری بہن، میری بیوی اوربیٹی بیٹھ  کر رو رہے تھے ، آپ اس طرح مجھ کو یہ بات نہیں کہہ سکتے۔

متعلقہ تحاریر