قاضی احمد میں مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 تاجر جاں بحق، ایک زخمی

نواب شاہ کے علاقے قاضی احمد میں پولیس چوکی کے قریب لوٹ مار کے دوران مسلح  ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 تاجر  جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے

نواب شاہ کے علاقے قاضی احمد میں پولیس چوکی کے قریب لوٹ مار کے دوران مسلح  ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 تاجر  جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق  نواب شاہ کے علاقے  قاضی احمد میں نامعلوم مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق تاجروں کے لواحقین نے لاشیں روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا اور ملزمان  کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔

یہ بھی پڑھیے

وڈیروں نے اپنی زمینیں بچانے کیلئے ہمیں سیلاب میں ڈوبا دیا، قاضی احمد کے مکینوں کا نوحہ

قاضی احمد  میں ڈکیتیاں اورچوریاں معمول بن گئیں ہیں جبکہ پولیس ان پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ۔ گزشتہ روز پولیس چوکی کے قریب ڈاکوؤں کی  فائرنگ سے 2 تاجر وں کو قتل کردیا ۔

قاضی احمد میں صبح سویرے دو موٹر سائیکلوں  پر سوار 6 ڈاکوؤں نے  جھانگڑا مال پیڑی کی طرف جاتے ہوئے  3 تاجروں کو اسلحے کے زرو پر  یرغمال بنایا اور ان سے لوٹ مار شروع کردی ۔

تاجروں کی جانب سے مزاحمت پر ڈاکوؤں نے  تینوں افراد کو بے دریغ فائرنگ کردی  جس کے نتیجے میں  تاجر تیغو  خان موقع پر  ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ دو شدید زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا  ۔

زخمی تاجروں کو قاضی احمد کے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم حالت نازک ہونے کی بنا پر دونوں زخمیوں کو  سول اسپتال نواب شاہ  منتقل کیا گیا جہاں پیر بخش  مری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔

مری اتحاد کے ضلعی صدرغلام مصطفی مری  اور جاں بحق افراد کے لواحقین کی جانب سے    مقتولین کی میتیں قومی شاہراہ پر رکھ کر  احتجاج کیا  جس سے قومی شاہراہ  پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

ایس ایس پی  امیرسعود مگسی  نے  جاں بحق تاجروں کے لواحقین  اور زخمی شخص سے ملاقات کی ۔  ایس ایس پی  امیرسعود مگسی  نے ملزمان کی جلد  گرفتاری کی یقین دہانی کروا ئی ہے ۔

متعلقہ تحاریر