سائبر ورلڈ سے آزادی جسمانی کھیلوں میں ہے،رجسٹرار این ای ڈی

پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام: جامعہ این ای ڈی میں ہائرایجوکیشن کمیشن کے تحت والی بال ٹرائلز کا انعقاد۔

کراچی: پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام کے تحت این ای ڈی یونیورسٹی میں ہائرایجوکیشن کمیشن کے تحت والی بال کے دو روزہ ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔

ٹرائلز کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی رجسٹرار این ای ڈی سید غضنفر حسین تھے جب کہ ہائرایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹراسپورٹس جاوید علی میمن اعزازی مہمان تھے۔

یہ بھی پڑھیے

گیلپ پاکستان کا ٹی وی چینلز کے کرنٹ افیئرز پروگرامز کے مواد کا تجزیہ

عمران خان کو اسلام آباد آمد پر بھرپور عوامی حمایت حاصل رہی، برطانوی صحافی

جامعہ ترجمان فروا حسن کے مطابق میں والی بال ٹرائلز میں حیدر آباد، لاڑکانہ، سکھر سمیت بے نظیرآباد میں ہزاروں نوجوان اپنی صلاحیتوں کو سامنے لاسکیں گے۔

اس موقعے پر پندرہ سے پچیس برس کے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی بڑی تعداد ٹرائلز کے لیے این ای ڈی میں موجود تھی۔

Prime Minister Youth Program

ٹرائلز کے لیے آنے والے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے رجسٹرار سید غضنفر حسین نے کہا کہ آج کا نوجوان سائبر ورلڈ کے دائرے میں مقید ہے ایسے میں ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ جسمانی کھیلوں کی دنیا میں ایک اہم اقدام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ این ای ڈی یونیورسٹی جہاں تعلیم و تدریس میں بہترین کردار نبھانے کے لیے رات دن کوشاں ہے وہیں کھیلوں کے میدان بھی آباد کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔اس ضمن میں نوجوان ہماری امید ہیں۔

انہوں نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ مستقل قریب میں آپ میں سے بہت سے طالب علم، کھیلوں کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

اس موقعے پر ڈائریکٹر اسپورٹس ایچ ای سی جاوید علی میمن کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کوغیر نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینا چاہیے تاکہ وہ جسمانی اور ذہنی طورصحت مند رہ سکیں اور ملکی ترقی میں بہترین کردار ادا کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ کا پروجیکٹ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن، پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد، جامعات کے وائس چانسلرز اور ڈائریکٹراسپورٹس کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت اپنے اہداف کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں مستقبل قریب میں کھیلوں کے میدان میں پاکستان اپنی کھوئی ہوئی شناخت بحال کر لے گا۔

اس موقعے پر چیئرپرسن سافٹ ویئر انجینیرنگ پروفیسر ڈاکٹر شہنیلہ زرداری، ڈائریکٹر سروسز وصی الدین، کنٹرولر اسٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر علی حسن محمود، مینجر اسپورٹس فرخندہ فصیح اور ایڈیشنل کنٹرولر اسٹوڈنٹ افئیرز ترنم غفار بھی موجود تھیں۔

متعلقہ تحاریر