پیشہ ور بھکاری کراچی کی دکانوں سے سالانہ کتنے ارب روپے کماتے ہیں؟

پیشہ ور گداگر کراچی میں صرف دکانوں سے سالانہ 32 ارب 40 کروڑ روپے کماتےہیں، اس رقم سے ایک لاکھ 35 ہزار خاندانوں کو سال بھر کا راشن مہیا کیا جاسکتا ہے، ظفر عباس نے اس رمضان پیشہ ور گداگروں کے بائیکاٹ کی مہم شروع کردی

جعفریہ ڈزاسٹر سیل (جے ڈی سی) کے سربراہ ظفر عباس نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں پیشہ ور بھکاری صرف دکانوں سے سالانہ اربوں روپے کماتے ہیں۔ 

ظفر عباس نے اس رمضان المبارک میں پیشہ  کا بائیکاٹ کرکے مستحق اور سفید پوش خاندانوں تک امداد پہنچانے کی مہم شروع کردی۔سماجی رہنما  پیشہ ورگداگروں کے بجائے مستحق خاندانوں کی مدد کرنے پر حوصلہ افزائی کیلیے فاسٹ فوڈ کی دکان پر جاپہنچے۔

یہ بھی پڑھیے

ظفر عباس نے سیلاب کے دوران منافع خوروں کو بے نقاب کردیا

ملک میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 43 فیصد تک جاپہنچی 

 

سماجی کارکن ظفر عباس نے اپنی وڈیو میں بتایاکہ کراچی میں پیشہ ور بھکاری لوگوں کو جذبات کو مجروح کرکے سالانہ اربوں روپے کماتے ہیں۔انہوں نے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں صرف دکانوں سے پیشہ ور گداگر سالانہ 32 ارب 40 کروڑ روپے کماتے ہیں،اس میں بس اڈوں، ریلوے اسٹیشنوں، گھروں اور سگنلز پر کھڑے ہونے والے گداگر شامل نہیں ہیں صرف دکانوں سے گداگر اتنی بڑی رقم کماتے ہیں۔

انہوں نے کہا 32 ارب 40 کروڑ روپے سے 20 ،20 مالیت کے راشن   خریدے جائیں تو 16لاکھ 20ہزار تھیلے  بنوائے جاسکتے ہیں جن کی مدد سے سالانہ ایک لاکھ 35 ہزار سفید پوش خاندانوں کی مدد کی جاسکتی ہے اور پورے ملک کے عوام گداگروں کا بائیکاٹ کریں تو سالانہ لاکھوں مستحق خاندانوں کی مدد کی جاسکتی ہے۔

ظفر عباس نے گداگروں کابائیکاٹ کرکے مستحق خاندانوں کی مدد کرنے پرکراچی کے معروف فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ جاکر اس کے مالک کا حوصلہ بھی بڑھایا اور عوام سے رمضان المبارک میں پیشہ ور گداگروں کے بائیکاٹ کی اپیل کردی۔

متعلقہ تحاریر