گلستان جوہر میں جنگ کے مناظر؛ پتھراؤ، گولیوں کی تھرتھراہٹ اور آنسو گیس شیلنگ

کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے ) کے مطابق عدالتی حکم پر گلستان جوہر میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے جس میں 2 ہزار پلاٹس وارگزار کروا کر اصل مالکان کو دینا ہے جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا پلاٹ بھی شامل ہے

کراچی کا علاقہ گلستان جوہر میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا۔ اسکیم 6 کے مکینوں نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرنے والوں سرکاری اہلکاروں  پر شدید پتھراؤ کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا ۔

گلستان جوہر اسکیم 6 میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران علاقہ مکینوں کی جانب سے انسداد تجاوزات سیل، پولیس اہلکاروں سمیت دیگر سرکاری اہلکاروں پر شدید پتھراؤ کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیے

محکمہ انسداد تجاوزات کراچی کا شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن کلین اپ

عدالتی احکامات پر انسداد تجاوزات سیل بھاری مشینری اور پولیس کی نفری کے ساتھ علاقے میں پہنچی تو رہائشیوں نے سرکاری ٹیم پر شدید پتھراؤ کیا جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔

پولیس کی جانب سے مظاہرین کو روکنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جبکہ ہوائی فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔ تصادم کے دوران پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔

انسداد تجاوزات سیل کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات منہدم کرنے کا سلسلہ جاری ہے تاہم انہیں سخت رد عمل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، گھروں کی چھتوں سے ان پر پتھراؤ جاری ہے ۔

کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے ) حکام نے بتایا کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی عدالتی احکامات کے تحت کی جارہی ہے ۔ پلاٹ قبضہ مافیا سے چھڑا کر اصل مالکان کو دیئے جائیں گے ۔

کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی(کے ڈی اے ) کے مطابق گلستان جوہر بلاک 10میں صدر مملکت عارف  ڈاکٹر علوی کا پلاٹ بھی وگزار کرایا جائے گاجسے پھر اصل الاٹیز کو دیا جائے ۔

حکام نے بتایا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے  پلاٹ پر قبضہ کرکے وہاں دکانیں اور مکانات تعمیر کردیئے گئے جبکہ اس کے علاوہ قبضہ شدہ 2 ہزار پلاٹس وار گزار کروانے ہیں ۔

متعلقہ تحاریر