اٹلی کشتی حادثہ؛ ہاکی کھلاڑی شاہدہ رضا اور اذان آفریدی کی میتیں پاکستان پہنچ گئیں

اٹلی میں کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانی نوجوان اذان آفریدی کی میت پشاور پہنچی جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جبکہ خواتین کی قومی  ہاکی ٹیم کی سابق کھلاڑی شاہدہ رضا کی میت بھی کراچی پہنچا دی گئی ہے

اٹلی میں کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانی نوجوان اذان آفریدی اور خواتین  کی قومی ہاکی ٹیم کی کھلاڑی شاہدہ رضا عرف چنٹو کی میتیں پاکستان پہنچا دی گئی ہیں ۔

اٹلی میں پیش آئے دلخراش کشتی حادثے جاں بحق پشاور کے نوجوان اذان آفریدی کی میت گزشتہ  روز پشاور پہنچائی گئی جہاں اس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔

یہ بھی پڑھیے

فٹبال کھلاڑ ی حاجرہ خان کا شاہدہ چنٹو کو خراج تحسین؛ گہرے رنج و الم کا اظہار

خاندانی ذرائع کے مطابق کشتی حادثے میں جاں بحق اذان آفریدی کی جسد خاکی تقریبا ًدو ہفتے بعد اٹلی سے پاکستان لا یا گیا اور پشاور میں ان کی نماز جنارہ ادا کی گئی ۔

 

دوسری جانب اٹلی میں کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والی  خواتین کی قومی  ہاکی  ٹیم کی سابق کھلاڑی شاہدہ رضا کی میت  بھی کراچی پہنچا دی گئی ہے ۔

شاہدہ رضا کے اہلخانہ کے مطابق کراچی سے ان کی میت آج دوپہر تک کوئٹہ منتقل کردی جائے گی، ان کی تدفین علمدار روڈ کے بہشت زینب قبرستان میں ہوگی۔

یاد رہے کہ تقریباً 2 ہفتے قبل اٹلی میں تارکین وطن کی کشتی کو خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس میں درجنوں افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔

کشتی حادثے میں مرنے والوں میں پاکستانی شہری بھی شامل تھے جوکہ روشن مستقل کی تلاش میں یورپ جانا چاہتے تھے تاہم انہوں نے غیر قانونی راستہ اختیار کیا تھا ۔

متعلقہ تحاریر