کراچی میں کہیں تیز کہیں ہلکی بارش اور کہیں ژالہ باری

گلستان جوہر بلاک 8، سرجانی ٹاؤن اور ملیر میں تیز بارش  کے ساتھ ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی، موسم خوشگوار ہوگیا

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

گلستان جوہر، ملیر اور سرجانی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے

بارش کے پیش نظر ایچ بی ایل پی ایس ایل کے فائنل کا شیڈول تبدیل

بارش اور برفباری کے باعث کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں

 

کراچی کے مختلف  علاقوں گلستان جوہر،اورنگی ٹاؤن، سرجانی، نیو کراچی، نارتھ کراچی، پورٹ قاسم، گلشن معمار اور اطراف کے علاقوں میں کہیں ہلکی، کہیں تیز بارش اور بوندا باندی ہوئی۔

گلستان جوہر بلاک 8، سرجانی ٹاؤن اور ملیر میں تیز بارش  کے ساتھ ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

ماہرین موسمیات  کا کہنا ہےکہ شہر کے شمال اور شمال مشرق میں بادل بنے ہیں جس سے شہر کے مختلف حصوں میں بوندا باندی اور بارش ہورہی ہے۔

متعلقہ تحاریر