محکمہ کسٹم سکھر کی کارروائیاں تیز، رواں ماہ 5 کروڑ 50 لاکھ کا غیرقانونی سامان ضبط

حکام بالا کی خصوصی ہدایات پر مختلف چیک پوسٹوں پر کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں، انسپکٹر منظور جمالی

سکھر: محکمہ کسٹم کلکٹرممتاز علی کھوسو کے احکامات پر اے سی کسٹم سکھر امجد لعل جونیجو نے اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے رواں ماں میں ہونی والی کاروائیوں کی کارکردگی رپورٹ پیش کر دی ہے۔

اس سلسلے میں محکمہ کسٹم سکھر کے شاہ حسین چیک پوسٹ کے انسپکٹر منظور احمد جمالی نے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا کہ رواں ماں کے دوران متعدد کارروائیوں کے دوران بڑی اہم کامیابی حاصل کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ ہائی کورٹ کے احاطے میں بےہودہ تقریب کا اہتمام، خاتون وکیل کا احتجاجی خط

ذوالفقار جونیئر ملیر ایکسپریس سے ماحول کو پہنچنے والے نقصان پر پھٹ پڑے

انسپکٹر منظور احمد جمالی کے مطابق مختلف کارروائیوں کے دوران تقریباً ڈھائی کروڑ سے زائد جبکہ سکھر کسٹم کے دیگر چیک پوسٹ سمیت ساڑھے پانچ کروڑ روپے مالیت کے نان کسٹم و امپورٹڈ اشیاء برآمد کی گئی ہیں اور مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

انسپکٹر مںظور احمد جمالی کے مطابق کارروائیوں کے دوران اسمگل شدہ نان کسٹم پیڈ سامان جس میں اسمگل شدہ گاڑیاں، موبائیل فونز، گٹکا، چھالیہ ، ممنوعہ ادوایات، کپڑے، آٹو پارٹس، سگریٹس، ایرانی موبل آئل و دیگر بینڈ آیٹمز شامل ہیں۔

محکمہ کسٹم سکھرکے انسپکٹر منظور احمد جمالی نے مزید بتایا کہ رواں ماہ محکمہ کسٹم کلکٹر کسٹم سکھر ممتاز کھوسو ، اسسٹنٹ کلکٹر امجد لعل جونیجو و بالا افسران کی خصوصی ہدایات پر مختلف چیک پوسٹوں پر کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں اور سکھر اور اسکے گردونواح میں غیرقانونی طریقے سے اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے محکمہ کسٹم سکھر متحرک انداز میں کام سر انجام دے رہا ہے۔

متعلقہ تحاریر