ایک اور سانحہ؛ شہر قائد میں مفت راشن کے متلاشی 11 افراد جان کی بازی ہار گئے
شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا میں نورس چونگی پر مفت راشن کی تقسیم کے دوران بھگڈر مچنے سے خواتین و بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے
شہر قائد میں مفت راشن کے متلاشی 11 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کی حالت بھی تویشناک ہے ۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
شہر قائد کے سائٹ ایریا تھانے کی حدود میں نورس چورنگی پر مفت راشن کی تقسیم کے دوران بھگڈر مچنے سے 11 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ایبٹ آباد: سستا بازار میں قائم مفت آٹا تقسیم پوائنٹ پر خواتین پر پولیس کا تشدد
پولیس حکام نے واقعے کے متعلق بتایا کہ نورس چورنگی کے قریب مفت راشن کی فراہمی کے دوران بھگدڑ مچنے سے خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مفت راشن کے ھصول کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد نورس چورنگی پر جمع تھی تاہم بھیڑ میں اچانک بھگڈر مچ گئی۔
پولیس حکام کے مطابق مفت راشن کے حصول کے لیے بڑی تعداد موجود تھی تاہم اچانک بھگڈر مچی جس کی وجہ سے قریب موجود نالے کی دیوار بھی گرگئی۔
امدادی کارروائیوں میں مصروف کارکنوں نے بتایا کہ نالے کی دیوار کے گرنے کی وجہ سے 2 بچے نالے میں جاگرے جس کی وجہ سے وہ جان کی بازہ ہارگئے۔
ریسکیو ٹیموں نے ناگہانی واقے کی اطلاع ملتے ہیں موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں ہیں، امدادی کارکنوں نے جاں بحق افراد کی میتیں اسپتال پہنچائیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق ناخوشگوار واقعے میں کئی افراد بے ہوش بھی ہوئے ہیں جبکہ کئی زخمی بھی ہو گئے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے ۔