اڈوبو میکسیکن ریسٹورنٹ کے مالک کا ملازمین سے ناروا سلوک؛ تنخواہیں دینے سے منکر ہوگیا

کراچی میں واقعہ  اڈوبو میکسیکن نامی ریسٹورنٹ کے ویٹرز اور دیگر ملازمین نے وڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ایک وڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے مالک کی جانب سے روا رکھے گئے ناورا سلوک سے آگاہ کیا

اڈوبو میکسیکن ریسٹورنٹ کے ملازمین نے سوشل میڈیا پر تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور سخت ناروا سلوک سئ دلبرادشتہ ہوکر پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

کراچی میں واقعہ  اڈوبو میکسیکن نامی  ریسٹورنٹ کے ویٹرز اور دیگر ملازمین نے وڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ایک وڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے مالک کی جانب سے روا رکھے گئے ناورا سلوک سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے

سرکاری ملازمین کو عید سے قبل پیشگی تنخواہیں اور پینشنز کی ادائیگی کا اعلان

اڈوبو میکسیکن ریسٹورنٹ کے ملازمین کے مطابق ان کے مالک انہیں بروقت تنخواہیں ادا نہیں کرتا جبکہ تنخواہوں کے مطالبے پر سخت بد تہذیبی کا مظاہرہ کرتا ہے۔

ریسٹورنٹ ملازمین نے کہا کہ ریسٹورنٹ کا مالک روزنہ شراب کے نشے میں دھت ہوکر ملازمین کو ذہنی اذیت کا نشانہ بناتا ہے جبکہ احتجاج پر بغیر تنخواہ دیئے کام سے نکال دیتا ہے۔

ایک ملازم نے بتایا کہ مجھے کام سے نکالا گیا ہے مگر میری تنخواد ادا نہیں کی گئی جب ان سے مطالبہ کیا گیا تو انہوں نے پولیس کی دھمکیاں دیں۔

ذہنی اذیت کا شکار اڈوبو میکسیکن ریسٹورنٹ کے ملازمین کے ملازمین پولیس سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ ریسٹورنٹ اور اس کے مالک کے خلاف قاننی کارروائی کی جائے۔

ملازمین نے اپنی بقایا جات بھی دلانے کا اپیل کی ہے۔ ملازمین نے بتایا کہ ریسٹورنٹ کا مالک رمضان کے مبارک مہینے میں نشے میں دھت رہتا ہے جبکہ اس وقت بھی وہ حالت نشے میں گالیاں گلوچ کررہا ہے۔

متعلقہ تحاریر