کینجھر جھیل سے واپسی پر خوفناک حادثہ، کراچی کے 9 شہری جاں بحق

قذافی ٹاؤن کے رہائشی پکنک مناکر واپس آرہے تھے، قومی شاہراہ پر چھلیا کے مقام پر تیز رفتار گاڑی ٹرک میں جاگھسی، 8 افراد موقع پر چل بسے، ایک نے سول اسپتال مکلی میں جان دی، لاشیں کراچی منتقل، گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کا اظہار افسوس

کراچی سےسیر و تفریح کے لیے کینجھر جھیل جانے والے افراد  کی  گاڑی کو واپسی پر خوفناک حادثے کاشکار ہوگئی۔ حادثے میں  9 افراد  لقمہ اجل بن گئے۔

حادثہ  ٹھٹھہ میں قومی شاہراہ پر چلیا کے مقام پرپیش آیا۔ کینجھر جھیل میں پکنک مناکر واپس آنے والے کراچی کے شہریوں کی  تیز رفتار  سوزوکی ہائی روف  سڑک پر کھڑے ٹرک میں جاگھسی جس  کے نتیجے میں گاڑی میں سوار افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے

نیوکراچی انڈسٹریل ایریا کی تین فیکٹریوں میں آتشزدگی، 4 فائر فائٹرز جاں بحق

سڑکوں کی حالت زار نے سندھ حکومت اور مرتضیٰ وہاب کے ترقی کے دعوؤں کا پول کھول دیا

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ گاڑی میں سوار بدقسمت مسافروں کا تعلق کراچی سے تھا جو تفریح کی غرض سے کینچھر جھیل آئے تھے، ٹول پلازہ کے قریب ٹرک نے بریک لگایا تو تیز رفتار سوزوکی ہائی روؤف ٹرک میں جاگھسی اور مکمل تباہ ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق قذافی ٹاؤن کراچی کے رہائشی افراد وین میں سوار تھے  ۔حادثے کے نتیجے میں 8 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں چل بسا۔جاں بحق افراد کی شناخت نعمان،عبید عالم، سیف اللہ ،عدنان،عبداللہ، محمد فیصل،نوراللہ،تسبیح اللہ اور قیصرکے نام سے ہوئی ہے۔حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ میتیں کراچی سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹھٹھہ کے قریب روڈ حادثے میں انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہارکیا۔گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے ٹھٹھہ حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کمشنر حیدرآباد سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔کامران ٹیسوری نے  زخمیوں کو علاج معالجے کی ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

متعلقہ تحاریر