ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو نے نومسلم نوجوان گراہم سے شادی کرلی
نکاح کی سادہ تقریب 70 کلفٹن میں واقع سابق وزیراعظم کی لائبریری میں انجام پائی، فاطمہ کے شوہر گراہم نے شادی سے قبل اسلام قبول کرکے اپنے لیے اسلامی نام جبران کا انتخاب کیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی اکلوتی پوتی، میر مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی اور معروف مصنفہ فاطمہ بھٹو نومسلم نوجوان جبران (گراہم) کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
فاطمہ نے اپنے فیس بک پیج پر نکاح کی سادہ سی تقریب کی تصویر شیئر کرکے پرستاروں کو اس خوشخبری سے آگاہ کیا جبکہ ان کے بھائی ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے بھی اس حوالے سے ٹوئٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیے
اقوام مغرب ساتھ دیں ورنہ سیلاب سے بچنے والے بھوک سے مرجائیں گے، فاطمہ بھٹو
ذوالفقار جونیئر کا عالمی برادری سے پاکستان کا قرضہ معاف کرنیکا مطالبہ
فاطمہ بھٹو نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ نکاح کی سادہ تقریب 70 کلفٹن میں میرے دادا کی لائبریری میں انجام پائی۔
دلہن کے بھائی ذوالفقارعلی بھٹو جونیئر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ”ہمارے والد شہید میر مرتضیٰ بھٹو اور بھٹو خاندان کی جانب سے مجھے یہ خوشخبری سناتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ میری بہن فاطمہ اور گراہم کی شادی ہمارے گھر70 کلفٹن میں انجام پائی“۔
On behalf of our father, Shaheed Mir Murtaza Bhutto and the Bhutto family, I’m very happy to share some happy news. My sister Fatima and Graham were married in an intimate nikkah ceremony yesterday at our home, 70 Clifton. pic.twitter.com/SQjPB4yB7r
— Zulfikar Ali Bhutto ذوالفقار علي ڀٽو (@BhuttoZulfikar) April 28, 2023
انہوں نے بتایا کہ” نکاح کی تقریب ہمارے دادا کی اس لائبریری میں انجام پائی جوفاطمہ کیلیے بہت معنی رکھتی ہے،اس تقریب میں فاطمہ کے چاہنے والوں نے شرکت کی، اپنے ہم وطنوں کو درپیش مشکل حالات کے پیش نظر ہم پرتعیش تقریب کا اہتمام مناسب نہیں سمجھا“۔
انہوں نے فاطمہ اور جبران (گراہم) کیلیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کی درخواست بھی کی۔ خیال کیا جارہا ہے کہ فاطمہ کے شوہر گراہم نے شادی سے قبل اپنی رضامندی سے اسلام قبول کیا ہے اور اپنے لیے اسلامی نام جبران کا انتخاب کیا ہے۔









