طالب عملوں سےجنسی زیادتی کرنے والا سارنگ شر باعزت بری؛ شہریوں کی عدالت پر لعنت ملامت
خیر پور کی سیشن کورٹ نے اپنے طالب علموں کو زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بناکر وڈیوز بنانے والے سارنگ شر کو باعزت بری کردیا ،چند سال سوشل میڈیا پر قبل سارنگ شر کی ایک بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے وڈیو وائرل ہوئی تھی

خیر پور کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے کئی معصوم بچے اور بچیوں سے جنسی زیادتی کرنے والے درندہ صفت ریٹائرڈ سرکاری اسکول ٹیچر سارنگ شر کو با عزت بری کردیا ہے ۔
سندھ کے شہرخیبرپور کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سارنگ شر نامی درندہ صفت ریٹائرڈ سرکاری ٹیچر کو طالب علموں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں بری کردیا ۔
یہ بھی پڑھیے
سندھ میں جعلی پیر نے کالے جادو سے 9 بچوں کو اپنا گرویدہ بنالیا
چند سال قبل سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہوئیں جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ درندہ صفت جنسی مریض سارنگ شر معصوم بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا تھا ۔
خیر پور کے درندہ صفت استاد سارنگ شر کی ویڈیوز اور تصویریں سامنے آنے کے بعد دہشت گردی، ٹیلی گرافک ایکٹ وزیادتی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے گرفتار کیا گیا تھا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے شواہد اور پولیس رپورٹس کی جانچ پڑتال کے بعد سارنگ شر کو طالب علموں کے ساتھ جنسی زیادتی اور ویڈیوز بنانے کے کیس میں بری کر دیا۔
سماجی کارکن ڈاکٹر عاصمہ جونیجو نے عدالت پر لعنت بھیجتے ہوئے کہا کہ ویڈیو میں نظر آنے والے ریپسٹ سارنگ شر نے معصوم بچے کے ساتھ زنا کیا اور عدالت نے زانی مجرم کو بری کر دیا۔
سرعام ویڈیو میں نظر آنے والے ٹیچر ریپسٹ سارنگ شر نے معصوم بچے کے ساتھ زنا کیا، عدالت نے ایسے بے حس اور زانی مجرم کو بری کر دیا! ثبوت ہیں تو بھی عدالت نے اندھا فیصلہ دے دیا، عدلیہ پر لعنت آپ کی نظام پر 💔😥😡😡😡🖐️#ArrestSarangShar pic.twitter.com/T9kZNm6bUA
— Dr Asma Junejo (@JunejoAsma1) April 27, 2023
سماجی کارکن ڈاکٹر عاصمہ جونیجو نے ٹوئٹر پیغام میں انتہائی سخت جملے لکھتے ہوئے کہا کہ ثبوت ہیں تو بھی عدالت نے اندھا فیصلہ دے دیا،ہے۔ عدلیہ پر لعنت اور آپ کے نظام پر بھی لعنت۔
معروف سماجی کارکن ایڈوکیٹ جبران ناصر نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں سے زیادتی کرنے والے سارنگ شر کو عدالت نے بری کردیا ۔
An alleged Child rapist Sarang Shar has been acquitted by the Trial Court. There are reports that a video of him sexually assaulting a child also went viral. Will Sindh Govt file appeal against his acquittal or allow a child rapist to walk our streets? @BBhuttoZardari https://t.co/ZijvKiprJx
— M. Jibran Nasir 🇵🇸 (@MJibranNasir) April 28, 2023
ایڈوکیٹ جبران ناصر نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ ان کی ایک بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔ کیا سندھ حکومت اس کی بریت کے خلاف اپیل دائر کرے گی؟۔
جبران ناصر نے بتایا کہ کورٹ ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ سارنگ شر کو پی پی سی 337 کے تحت جنسی زیادتی کے جرم میں درج ایک نہیں بلکہ تین الگ الگ ایف آئی آرز میں بری کر دیا۔
کورٹ رپورٹر شاہد حسین نے سارنگ شر کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے کہاکہ انصاف کا قتل؟ طالب علم سے بدفعلی کرنے والا ٹیچر سارنگ شر کو خیر پور کی عدالت نے باعزت بری کردیا۔
بحثیت مجموعی شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ھے، کیا اب از خود نوٹس ہوگا۔۔؟؟ اب بھی نہ ہوا تو کب ہوگا۔۔؟؟
شاید یہ بچہ کسی غریب کا تھا وگرنہ نظام سے لے کر فیصلہ سازوں تک، سبھی حرکت میں ہوتے۔۔! https://t.co/3auNOJDKy5— Ajmal Jami (@ajmaljami) April 28, 2023