پیپلز پارٹی کا کراچی میں 13 مئی کو عوامی طاقت کے مظاہرے کا اعلان
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں جیت کے بعد شہر قائد میں جشن منانے اور عوامی طاقت کے مظاہرے کا اعلان کیا ہے جس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہونگے

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) نے کراچی میں 13 مئی بروز ہفتہ کو عوامی طاقت کے مظاہرے کا اعلان کردیا۔ عوامی جلسے سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی ) نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں جیت کے بعد شہر قائد میں جشن منانے اور عوامی طاقت کے مظاہرے کا اعلان کیا ہے جس میں بلاول زرداری بھی شریک ہونگے ۔
یہ بھی پڑھیے
ضمنی بلدیاتی انتخابات کے نتائج مکمل: میئر کراچی پیپلز پارٹی یا جماعت اسلامی کا؟ مقابلہ سخت
پی پی پی کراچی کے صدر ،صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ 13 مئی (ہفتہ) کو شہر قائد میں حال ہی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کا جشن منانے کے لیے ایک ریلی نکالے گی۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ کل شام کو کراچی کے آئی آئی چندریگر روڈ پر ریلی نکالی جائے گی جس سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے ۔ بلاول نے پارٹی رہنماؤں کو مبارک باد بھی دی ہے ۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کو تاریخی کامیابی دلانے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نفرت اور تقسیم کی سیاست دفن ہو چکی ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی تاریخی کامیابی پر پارٹی رہنماؤں اور عہدیداروں کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ پارٹی 13 مئی کو کراچی میں فتح کا جشن منائے گی۔
خیال رہے کہ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلدیاتی (ایل جی) ضمنی انتخابات ک میں کراچی کی 98 یونین کونسلز (یو سی) نشستوں کے ساتھ آگے ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کراچی میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کی ووٹر لسٹوں میں سنگین غلطیوں کا انکشاف
الیکشن کمیشن (ای سی پی) کے جاری کردہ پارٹی پوزیشن کے مطابق کراچی کی کل 246 میں سے 240 یوسیز کے نتائج کو حتمی شکل دے دی گئی ہے تاہم چھ یوسیوں کے نتائج روکے گئے ہیں۔
پیپلز پارٹی 98 یوسیز سے کامیابی کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن گئی جبکہ جماعت اسلامی نے 87 نشستیں حاصل کیں۔ تحریک انصاف یوسیز میں 43 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔