پیپلز پارٹی نے کراچی کے لیے مرتضیٰ وہاب کو میئر نامزد کردیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ حیدرآباد کے لیے پارٹی نے کاشف شورو کے میئرشپ کے لیے نامزد کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے لیے مرتضیٰ وہاب کو اور حیدر آباد کے لیے کاشف شورو کو میئر نامزد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس بات کا اظہار وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کو کراچی کے لیے میئر نامزد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا مردم شماری کے نتائج تسلیم نہ کرنے کا اعلان

9 مئی کے واقعات میں تحریک انصاف کے لوگ ملوث ہیں، شرجیل انعام میمن

وزیراعلیٰ سندھ نے انکشاف کیا کہ حیدرآباد کی میئرشپ کے لیے پارٹی کے قیادت نے کاشف شورو کا نام دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا دونوں نام باہمی مشاورت سے طے کیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے ہمیشہ جمہوری اقدار پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ کراچی کے 25 ٹاؤنز کے لیے چیئرمین کے امیدواروں کے ناموں کو بھی حتمی شکل دے دی گئی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے انفرادی حقوق کے تحفظ کے لیے پارٹی کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے 9 مئی کو ہونے والے فسادات میں ملوث افراد پر زور دیا کہ وہ رضاکارانہ طور پر خود کو حکام کے حوالے کر دیں، انتباہ دیا کہ ایسا کرنے میں ناکامی کے نتیجے میں حکومت کی طرف سے ان کی گرفتاری ہو گی۔

سید مراد علی شاہ نے خاص طور پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نومنتخب نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے زور دیا کہ انہیں بسوں کو نذر آتش کرنے کے مقدمات میں استثنیٰ حاصل نہیں کرنا چاہیے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے زور دے کر کہا کہ ایسی پرتشدد کارروائیاں برداشت نہیں کی جائیں گی۔

متعلقہ تحاریر