سندھ کے وکلاء کا چیف جسٹس کے چیمبر کے باہر احتجاج؛ سیشن جج ملیر کے تبادلے کا مطالبہ
سندھ بار کونسل نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر صدف کھوکھر کے خلاف چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے چیمبر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور خاتون جج کے تبادلے کا مطالبہ کیا ، وکلاء کا کہنا ہے کہ ملیر بار کی جانب سے گزشتہ 10 روز سے ہڑتال کے باوجودغیر سنجیدگی کی وجہ سے سندھ بھر کی تمام عدالتوں کا بائیکاٹ کررہے ہیں
سندھ بار کونسل نے خصوصی عدالتوں سمیت صوبہ سندھ بھر میں عدالتوں کی کارروائیوں کےبائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر صدف کھوکھر کے تبادلے تک ہڑتال جاری رہے گی۔
سندھ بار کونسل نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر صدف کھوکھر کی جانب سے بار اراکین کے خلاف توہین آمیز اور عدم تعاون پر مبنی رویہ رکھے جانے پر سندھ بھر کی تمام عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
مولانا ہدایت الرحمان سپریم کورٹ سے ضمانت کی منظوری کے 5روز بعد بھی قید
سندھ بار کونسل کے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملیر بار ایسوسی ایشن کی جانب سے گزشتہ 10 روز سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے رویے کے خلاف ہڑتال پر ہیں تاہم اس کے باوجود عدم سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے ۔
The strike will continue through Sindh until the transfer of District and Sessions Judge Sadaf Khokhar, says the Sindh Bar Council.
As if we did not have enough crises to deal with, people will suffer more as legal work comes to a halt–over one woman's work https://t.co/FNCsnYdrwU pic.twitter.com/akUChrrCVh— Mahim Maher (@MahimMaher) May 22, 2023
سندھ بار کونسل کے اعلامیہ میں صدف کھوکر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے خلاف سندھ ہائی کورٹ کے معزز چیف جسٹس کی عدم سنجیدگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سندھ بھر کی عدالتوں میں ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے ۔
وکلاء تنظیم کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی ناقص انتظامیہ کی وجہ سے ضلع ملیر کی ضلعی عدلیہ میں عدالتی نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ ان حالات میں متفقہ طور پر مکمل ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ آج بروز 23 مئی 2023 سے خصوصی عدالتوں سمیت سندھ بھر کی تمام عدالتوں کی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے جبکہ چیف جسٹس کےچیمبر کے سامنے پرامن احتجاج و دھرنا دیاجائے گا ۔
سندھ بار کونسل کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر صدف کھوکھر کے تبادلے تک دھرنا جاری رہے گا ۔ باشعور وکلاء اور بارز کے ممبران سے درخواست ہے کہ وہ ہڑتال کے فیصلے پر عمل کریں ۔
یاد رہے کہ ملیر بار ایسوسی ایشن نے سائلین کے لیے احاطہ عدالت میں آر او واٹر پلانٹ لگانے کی اجازت طلب کی تھی تاکہ سائلین کو پانی کا پینے باآسانی دستیاب ہو جس کی عدالت نے بار کو اجازت دے دی تھی ۔
عدالت نے آر او پلانٹ سے پانی کی فروخت کو ممنوع بھی قرار دیا تھا تاہم تحقیقات کرنے پر اطلاعات سامنے آئیں کہ وکلاء تنظیم نے حاجن علی نامی شخص کو آر او پلانٹ ٹھیکے پر دے دیا جوکہ وہاں پانی فروخت کررہا تھا ۔