پکوڑے تلنے والے گورنر سندھ 1لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی کورسز کرانے کیلیے کمربستہ

نوجوان مہینے بھر کا کورس مکمل کرنے کے بعد ماہانہ 15 سے 20 لاکھ روپے کمانے کے قابل ہوجائیں گے، کامران ٹیسوری کے مضحکہ خیز دعوے کا سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا۔

گورنر سندھ  کامران ٹیسوری کی خبروں میں زندہ رہنے کا شوق ختم ہونے کا نام نہیں لےرہا۔ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں پکوڑے اورچوڑیوں کا اسٹال لگانے اور گورنر ہاؤس کے باہر شہنشاہوں کی روایت کو زندہ کرتے ہوئے فریادیوں کیلیے گھنٹہ نصب کروایا اور اب نئی شیخی بھگار دی ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں 2 مرحلوں میں ایک لاکھ  نوجوانوں کو آئی ٹی کورسز کرانے کا اعلان کرتے ہوئے مضحکہ خیز دعویٰ کیا ہے کہ نوجوان مہینے بھر کا کورس مکمل کرنے کے بعد ماہانہ 15 سے 20 لاکھ روپے کمانے کے قابل ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ کے ’شہنشاہ‘ کامران ٹیسوری نے اپنے محل کے باہر فریادیوں کیلیے گھنٹہ لگوادیا

گورنر کامران ٹیسوری کے بیٹے زید کامران نے گورنر ہاؤس سے وی لاگنگ شروع کردی

گزشتہ روز گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ گورنرہاﺅس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کورسز میں ایک لاکھ نوجوانوں کو مفت تربیت دی جائے گی، ان کورسز میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس ، میٹا ورس اور ویب تھری شامل ہیں ،کورسز مکمل کرنے کے بعد نوجوان تین سے پانچ لاکھ روپے ماہانہ کما سکیں گے ۔

 گورنرسندھ نے مزید کہا کہ ابتدا میں پانچ لاکھ نوجوانوں کا گورنرہاﺅس میں ٹیسٹ لیا جائے گا جس میں ، پہلے بیج کے لیے 50 ہزارنوجوانوں کا انتخاب کیا جائے گا، اسی طرح دوسرے بیج کے لیے بھی مزید 50 ہزار نوجوانوں کو منتخب کیا جائے گا۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ یہ عملی اور آن لائن کلاسز ہوں گی جن کا دورانیہ 6 گھنٹے کا ہوگا ، عملی کلاس میں نوجوان گورنرہاؤس میں لگائے جانے والی مارکی میں بیٹھ کر تربیت حاصل کریں گے اور ان  کے لیے ظہرانہ کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

صحافی فیض اللہ خان  کے مطابق گورنر سندھ کا دعویٰ ہے کہ نوجوان مہینے  بھر کا کورس مکمل کرنے کے بعد ماہانہ 15 سے 20 لاکھ روپے کمانے کے قابل ہوجائیں گے۔

 کہاکہ اگر ایک آدھ مہینے کے کورس سے 15 سے 20 لاکھ روپے کی کمائی ممکن ہے توپھر آئی ٹی کی جامعات  بند کرکے سارے بچےٹیسوری صاحب کے پاس بھجوانے چاہئیں کیونکہ اس سے سستی  بس خاموشی ہے۔

متعلقہ تحاریر