وزیراعلیٰ سندھ معروف وکیل جبران ناصر کی گمشدگی سے لاعلم نکلے

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ سید مراد علی شاہ نے آئی جی کو جبران ناصر کی جلد بازیابی کےلیے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی معروف وکیل اور سماجی کارکن جبران ناصر کی گمشدگی سے پر اظہار لاعلمی ، سید مراد علی شاہ نے جبران ناصر کی گمشدگی پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے معرور وکیل اور سماجی کارکن جبران ناصر کی گمشدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

معروف سماجی کارکن، وکیل اور سیاستدان جبران ناصر کراچی سے اغوا

بغیر حفاطتی انتظامات سینیٹری ورکرز کے گٹروں اور نالوں میں اترنے  پر پابندی عائد

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ سید مراد علی شاہ نے آئی جی کو جبران ناصر کی جلد بازیابی کےلیے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ رات بیرسٹر جبران ناصر کو اس وقت اغواء کرلیا گیا جب وہ باہر سے کھانا کھاکر آرہے تھے۔

ان کی اہلیہ اداکارہ منشا پاشا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بیان ہے کہ ” میں اور میرے شوہر رات کا کھانا کھاکر واپس گھرآرہے تھے کہ سفید ویگو میں سوار 15 مسلح افراد نے راستہ روکا اور جبران کو زبردستی ساتھ لے گئے۔”

دوسری جانب انسانی حقوق کمیشن اور عورت مارچ کے منتظمین نے جبران ناصر کے اغوا پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور مذمت کی ہے۔

اداکارہ منشا پاشا نے مزید کہا ہے کہ "میری عوام سے درخواست ہے کہ وہ ان کے شوہر کی جلد گھر واپسی کے لیے آواز اٹھائیں اور  دعا  بھی کریں۔”:

متعلقہ تحاریر