جبران ناصر 24 گھنٹے بعد گھر پہنچ گئے، اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم
واضح رہے کہ جبران ناصر کو ایک رات قبل ڈیفنس کے علاقے گلشن توحید سے کچھ نامعلوم افراد اغواء کرکے لے گئے تھے۔
معروف وکیل اور سماجی کارکن جبران ناصر 24 گھنٹے کے بعد گھر واپس پہنچ گئے ، جبران ناصر کو ایک رات قبل ڈیفنس کے علاقے گلش توحید سے نامعلوم افراد ویگو گاڑی میں زبردستی بٹھا کر لے گئے تھے۔ جبران ناصر کا کہنا وہ اپنے موقف پر قائم ہیں اور میری جدوجہد جاری رہے گی۔
نامعلوم افراد کے ہاتھوں اپنی رہائی کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے بیرسٹر جبران ناصر نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "تمام دوستوں اور ساتھیوں بالخصوص صحافی ، وکلاء اور بار کونسلز ، سول سوسائٹی اور سیاست دانوں کی دعاؤں اور کاوشوں سے میں باخیریت گھر واپس آ گیا ہوں۔”
یہ بھی پڑھیے
وزیراعلیٰ سندھ معروف وکیل جبران ناصر کی گمشدگی سے لاعلم نکلے
معروف سماجی کارکن، وکیل اور سیاستدان جبران ناصر کراچی سے اغوا
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ "جس عزم اور جدوجہد کی وجہ سے آپ سب میرے اور میرے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے رہے اور میری واپسی کو یقینی بنایا وہ عزم اب بھی قائم ہے اور جدوجہد بھی جاری رہے گی۔”
تمام دوستوں اور ساتھیوں بلخصوص صحافی، وکلاء اور بار کونسلز ،سول سوسائٹی اور سیاست دانوں
کی دعاؤں اور کاوشوں سے میں باخیریت گھر واپس آ گیا ہوں۔ جس عظم اور جدو جہد کی وجہ سے آپ سب میرے اور میرے اہل خانہ کے ساتھ کھرے رہے اور میری واپسی کو یقینی بنایا وہ عظم اب بھی قائم ہے اور جدو…— M. Jibran Nasir 🇵🇸 (@MJibranNasir) June 2, 2023
گھر واپس پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جبران ناصر کا کہنا تھا کہ "پاکستان کے اندر لاپتا ہونا کوئی نئی بات بھی نہیں ہے، اور کوئی انوکھی بات بھی نہیں ہے۔ تمام تر دوست اور ساتھی ، بالخصوص صحافی حضرات ، خواتین ، میری اپنی وکلاء برادری اور بار کونسلز ، سول سوسائٹی ، اور سیاستدان جنہوں نے دعا بھی کی اور ان کی کاوشیں بھی تھیں ، جن کی وجہ سے میں بخیرت سے گھر واپس آگیا ہوں۔’
ان کا مزید کہنا تھا کہ "میں اب اپنی فیملی کے ساتھ ہوں ، میں تمام تر لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ یقینی طور پر میرا کچھ عزم رہا ہوگا ، کچھ میری جدوجہد رہی ہو گی ، جس کی وجہ سے تمام احباب نے ضروری سمجھا کہ میری بازیابی کے لیے یہ سب لوگ آواز اٹھائیں ، وہ جدوجہد بھی جاری رہے گی اور وہ عزم بھی اپنی جگہ پر قائم ہے۔
پاکستان میں لاپتہ ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے، سماجی کارکن جبران ناصر #jibrannasir #manshapasha #lawyer #Karachi #dawnnews pic.twitter.com/uGltVU7e2n
— DawnNews (@Dawn_News) June 2, 2023
واضح رہے کہ ایک روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے وکیل جبران ناصر کی اہلیہ اداکارہ منشا پاشا نے کہا تھا کہ ”میں اور میرے شوہر رات کا کھانا کھاکر گھر واپس آرہے تھے کہ سفید ڈبل کیبن گاڑی میں سوار تقریباً 15 مسلح افراد نے راستہ روکا اور پھر میرے شوہر جبران ناصر کو زبردستی اپنے ہمراہ لے گئے“۔
کچھ دیر پہلے میرے شوہر جبران ناصر کو پندرہ کے قریب مسلح لوگ اٹھا کر لے گئے ہیں، اہلیہ منشا پاشا
What the hell! Why#releasejibrannasir pic.twitter.com/a2wbXeQ6QW— Raza Ahmad Rumi (@Razarumi) June 1, 2023
انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ ان کے شوہر کی جلد گھر واپسی کے لیے آواز اٹھائیں اور دعا بھی کریں۔
HRCP is deeply concerned by reports that lawyer and activist @MJibranNasir has been abducted by unknown armed persons in Karachi. We demand that he be safely recovered immediately and his abductors held accountable under the law.
— Human Rights Commission of Pakistan (@HRCP87) June 1, 2023
دوسری جانب انسانی حقوق کمیشن پاکستان نے جبران ناصر کے اغوا پر شدید اظہار تشویش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جبران کو بحفاظت فوری طورپر بازیاب کرایا جائے اور اغواکاروں کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔









