تمام تر مشکلات کے باوجود شوکت خانم اسپتال کراچی کی تعمیر جاری ہے، عمران خان
صرف تعمیراتی لاگت میں ہی بے پناہ اضافہ نہیں ہوا بلکہ پاکستان میں نہ بننے والے آلات کی درآمد میں بھی مشکلات درپیش ہیں، شوکت خانم کراچی پچھلے 2 اسپتالوں کے مقابلے میں حجم میں دگنا ہوگا، سابق وزیراعظم
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کے بانی سابق وزیراعظم عمران خان نے تمام تر مشکلات کے باوجود شوکت خانم میموریل اسپتال کراچی کے جاری تعمیراتی کام پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
شوکت خانم میموریل اسپتال کا تعمیرتی کام تیزی سے جاری ہے اور رواں سال دسمبر اسپتال میں کینسر کے مریضوں کا علاج معالجہ شروع ہوجائے گا۔
یہ بھی پڑھیے
ماہرہ خان کا کراچی میں زیرتعمیر شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کا دورہ
شوکت خانم کے نام ٹیکس نوٹس؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کی سخت مذمت
عمران خان نے کراچی میں سپرہائی وے پر زیرتعمیر شوکت خانم میموریل اسپتال کی زیرتعمیر دیوہیکل عمارات کی تصاویر اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کرتے ہوئے منصوبے کے بارے میں اظہارخیال کیا ہے۔
SKMT Karachi construction proceeding despite all the challenges being faced by the construction industry, not just in terms of massive cost escalation but also the problems in importing equipment not made in Pakistan.
SKMT Karachi is InshAllah going to be twice the size of the… pic.twitter.com/tVVbJkjrlq
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 22, 2023
انہوں نے لکھاکہ تعمیراتی صنعت کو درپیش تمام تر مشکلا ت کے باوجود شوکت خانم میموریل اسپتال کراچی کی تعمیر جاری ہے، صرف تعمیراتی لاگت میں ہی بے پناہ اضافہ نہیں ہوا بلکہ پاکستان میں نہ بننے والے آلات کی درآمد میں بھی مشکلات درپیش ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ شوکت خانم میموریل اسپتال انشاللہ پچھلے دونوں اسپتالوں کے مقابلے دگنے حجم کا ہوگا۔