سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے خلاف سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کی زیرقیادت احتجاجی ریلی کا انعقاد
ریلی کے شرکا نے سویڈن حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کر کے ملزمان کو سزا موت دینے کا مطالبہ کیا۔

سکھر: سویڈن میں حکومتی سرپرستی میں کلام پاک کی بے حرمتی کے خلاف سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس سراپا احتجاج بن کر سڑکوں پر نکل آئی، چیئرمین حاجی محمد جاویدمیمن کی قیادت میں صرافہ بازار سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
ریلی میں ایس ڈی اے رہنماﺅں مولانا عبیداللہ بھٹو، غلام مصطفی پھلپوٹو،حاجی غلام شبیر بھٹو، علامہ نور احمد قاسمی، عیدن جاگیرانی، شاہ محمد انڈھڑ، مولانا عبدالستار بروہی، بابو مہر، محمد منیر میمن، محمد صدیق مہر، محمد کاشف شمسی، عبدالباری انصاری، امداد جھنڈیر، طارق علی میرانی، ڈاڈو ابڑو، فضل الرحمن بھٹو، ڈاکٹر سعید اعوان، فقیر محمد رمضان کورائی، جاویدمیمن، عبدالخالق، شعیب میمن،محمد عرفان، محمد الیاس،محمد شہزاد، محمد حنیف،عبدالرزاق فاضلانی، الیاس، محمد اکرم، جاوید قادری، محمد رفیق، کیلاش، جاوید علی، غلام محمد، عبدالستار نوناری اور کارکنان کی بڑی نے تعداد میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیے
عوامی تعاون سے شہر کو ماڈل شہر بنا دیں گے، میئر سکھر ارسلان شیخ
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسٹیل ملز ملازمین کی بحالی کا حکم معطل کردیا
ریلی کے شرکا نے سویڈن حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کر کے ملزمان کو سزا موت دینے کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی اے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن و دیگر کا کہنا تھا کہ قرآن مجید فرقان حمید کی بے حرمتی اور آقائے دو جہاں رحمت العالمین ﷺ کی ناموس کے خلاف شرپسند عناصر کے حملے صرف اور صرف بین المذاہب ہم آہنگی کو نقصان پہنچانا ہے۔
ان کا کہنا تھا اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جس کا پیغام سب کیلئے خیر خواہی ہے۔ قرآن مجید فرقان حمید کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہم پوری دنیا کو امن کا گہوارہ بناسکتے ہیں۔ آج دنیا میں جو بھی ترقی نظر آرہی ہے اس کے پیچھے قرآن مجید فرقان حمید کی تعلیمات ہیں۔
ایس ڈی اے کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سویڈن حکومتی سرپرستی میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے احساسات اور جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں، کوئی بھی مذہب کسی بھی مذہبی عقائد کی توہین کی اجازت نہیں دیتا، قرآن پاک پوری انسانیت کیلئے محبت، امن و حکمت کی کتاب ہے۔
انہوں نے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی اور اشتعال انگیز شیطانی حرکت کوئی بھی کلمہ گو مسلمان برداشت نہیں کرسکتا، سویڈن حکومت فوری طور پر کلام الہٰی کی بے حرمتی پر معافی مانگ کر کے گستاخی کے مرتکب افراد کو سزائے موت دے تاکہ آئندہ بھی شخص اس طرح کی شیطانی حرکت کرنے کی جرائت نہ کرسکے۔
ایس ڈی اے کے رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ "ایسے واقعات پر حکومت پاکستان سمیت مسلمان حکمران ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر ان شر پسند عناصر کو منہ توڑ جواب دیں کہ قرآن مجید، فرقان حمید کی بے حرمتی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور اگر اس طرح کے واقعات پر عالمی برادری نے روک تھام نہیں کی تو تمام دنیا کے مسلمان روڈوں پر آکر بھرپور احتجاج کرینگے۔ اب وقت آگیا ہے کہ حکومت پاکستان مسلمانوں کی حقیقی لیڈر شپ کے طور پر سامنے آئے اور اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے اپنا بہترین کردار ادا کرے۔”