سکھر رینج میں کرائم سین یونٹ پر 2 روزہ اورینٹیشن ورکشاپ کا انعقاد
ڈی آئی جی جاوید جسکانی کا کہنا ہے کہ انویٹیگیشن مضبوط کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ اہم ہے، اب فزیکل انویٹیگیشن کے ساتھ ساتھ سائنسی بنیادوں پر بھی کام شروع کیا گیا ہے۔

سکھر میں اورینٹیشن ورکشاپ کرائم سین یونٹ ڈی آئی جی سکھر جاوید سونہارو جسکانی کی سربراہی میں سکھر رینج میں کرائم سین یونٹ پر 2 روزہ اورینٹیشن ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
ورکشاپ کا انعقاد کرائم سین یونٹ کراچی کے تعاون سے کیا گیا۔ ڈی ایس پی محمد آصف کمالی نے ہیڈ ٹرینر عمران جدون کے ہمراہ پہلے روز کرائم سین کی بنیادی تربیت دی۔
سکھر رینج کے تینوں اضلاع کے نئے قائم کردہ کرائم سین یونٹس اور تفتیشی افسران کو عملی تربیت دی گئی۔
ڈی آئی جی سکھر جاوید سونہارو جسکانی نے شرکاء سے اختتامی تقریر کی اور سائنسی طریقے سے شواہد اکٹھا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
ڈی آئی جی سکهر کی طرف سے ٹریننگ ٹیم میں تعریفی اسناد اور شرکاء کو کورس سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔
کرائم سین یونٹ کے دو روزہ ورکشاپ میں ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک ، ضلع گھوٹکی اور خیرپور کے نمائندوں سمیت پی ڈی ایس سکھر رینج اکرم راجپوت،DSP کرائم سین یونٹ محمد آصف کمالی، ہیڈ ٹرینر CSU کامران جدون،انسپکٹر فرحان سرور فوکل پرسن رینج آفس،ہیڈ کلرک اسسٹنٹ زاہد سومرو اور سب انسپکٹر شبانہ یاسمین نے شرکت کی۔
ڈی آئی جی جاوید جسکانی کا کہنا تھا کہ انویٹیگیشن مضبوط کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ اہم ہے، اب فزیکل انویٹیگیشن کے ساتھ ساتھ سائنسی بنیادوں پر بھی کام شروع کیا گیا ہے، سائنسی بنیادوں پر انویٹیگیشن کے ذریعے کسی بھی جرائم کی تحقیقات میں مدد ملے گی۔
ڈی آئی جی جاوید جسکانی کا مزید کہنا تھا کہ کرائم سین یونٹ کے اہلکاروں کو جلد مزید آلات دیئے جائیں گے، تاکہ انویسٹی گیشن میں مزید آسانی پیدا ہوسکے۔
ایس ایس پی سنگھار ملک نے بتایا کے آلات سے آراستہ ایک موبائل گاڑی کرائم سین یونٹ کے حوالے کردی گئی مزید دو گاڑیاں خیرپور اور گھوٹکی کے لیے ملیں گی۔