کیا سندھ اسمبلی کے قائد حزب اختلاف نااہل ہوجائیں گے؟

مخالفین کا کہنا ہے کہ اس بات کی تحقیقات ہونی چاہئے کہ  اپوزیشن لیڈر کی یہ شادی 2018 کے انتخابات سے قبل ہوئی تھی یا ان انتخابات کے بعد

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور پی ٹی آئی کی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹوکے گھر بیٹے کی ولادت سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہوگئیں تاہم مخالفین کا کہنا ہے کہ اس بات کی تحقیقات ہونی چاہئیں کہ  یہ شادی 2018 کے الیکشن کے بعد ہوئی یا الیکشن سے پہلے۔

سوشل میڈیا پر سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عاد اور ایم پی اے سندھ اسمبلی دعا بھٹو کے نومولود بیٹے کی تصاویر وائرل ہوئیں ہیں ان تصاویر کے پیچھے لگے بیک ڈراپ میں "کامل حلیم شیخ” تحریر ہےاس سلسلے میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے آج سے پہلے تک خفیہ رکھنے والی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے ک ہا ہے کہ دعا بھٹو سے شادی ان کا نجی معاملہ ہے اور وہ جب چاہتے اپنی شادی کو ظاہر کر سکتے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

جھوٹی بے بنیادخبریں، سعید غنی نے سماء ٹی وی او رحلیم عادل شیخ پر مقدمہ کردیا

ان کے شادی کے اعلان اور بیٹے کی ولادت پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و صوبائی وزیر تیمور تالپور نے حلیم عادل شیخ کو مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ تاہم اس خوشی کی مبارکباد ضروری ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ  اس بات کی تحقیقات ہونی چاہئے کہ  اپوزیشن لیڈر کی یہ شادی 2018 کے انتخابات سے قبل ہوئی تھی یا ان انتخابات کے بعد کیونکہ اگریہ شادی 2018 کےانتخابات سےقبل ہوئی تھی تو  حلیم عادل شیخ نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اس کاتذکرہ نہیں کیا تھا جس کے تحت وہ صادق و امین نہیں رہے  ہیں۔

Facebook Comments Box