مرتضیٰ وہاب نے کراچی والوں کو ایک اور خوشخبری سنادی

ماضی میں واٹر اسپورٹس کو نظر انداز کیا گیا تاہم اب کراچی کے شہریوں کو صحت مند تفریح میسر ہوگی

پیپلزپارٹی کا کراچی کے شہریوں کے لئے ایک اور خوشخبری، سندھ حکومت کا ، نجی شعبے کے تعاون سے ہاکس بے ساحل پر واٹر اسپورٹس شروع کرنے کا فیصلہ ، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کہتے ہیں  کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کراچی کی رونقیں بحال کریگی۔

ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی، سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ  وہاب  نے  ہاکس بے ساحل پر واٹر اسپورٹس کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ماضی میں واٹر اسپورٹس کو نظر انداز کیا گیا تاہم اب کراچی کے شہریوں کو صحت مند تفریح میسر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے

مرتضیٰ وہاب ایڈمنسٹریٹر نہیں مشیر بلدیات سندھ ہوں گے

مرتضیٰ  وہاب  نے بتایا کہ ہاکس بے ساحل آنے والی سڑکوں کی مرمت اور نئی سڑکوں کی تعمیر کردی گئی ہیں، واٹر اسپورٹس منصوبے کی سافٹ اوپننگ اگلے تین ہفتے میں کردی جائیگی  اس مقصد کے لئے جیٹ بوٹس ہائیر کرلی گئی ہیں انھوں نے کہا کہ  امید ہے کہ کراچی کے شہری  اس زبردست تفریح سے لطف اندوز ہوسکیں گے ہماری کوشش کے ہے شہریوں کو صحت مند اور اچھی تفریح مہیا کی جائے، پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کراچی کی رونقیں بحال کریگی۔

متعلقہ تحاریر