ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ارفع فیملی پارک کا افتتاح کردیا

پارک سے پودے اٹھانے کے مناظر نیوز 360 نے اپنے کیمرے میں محفوظ کرلیے ہیں۔

ایڈمنسٹر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے باغ ارفع فیملی پارک کا افتتاح کردیا ہے تاہم مرتضی وہاب کے جانے بعد پودے باغ سے اٹھا لئے گئے۔  پودے اٹھاتے ہوئے نیوز 360 نے اپنے کیمرے میں محفوظ کر لیے ہیں۔

سندھ حکومت کی جانب سے شہریوں کی آنکھ میں دھول ڈالنے کا ایک اور انھوکا اقدام سامنے آگیا۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی جانب سے باغ ارفع فیملی پارک کے افتتاح سے قبل گلیوں اور پارک کو پودوں سے سجایا گیا تھا تاہم ان کے جانے کے بعد پودے اٹھا لیے گئے۔

یہ بھی پڑھیے

فرزندِ کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کا حلیہ سنوارنے کی ٹھان لی

مرتضیٰ وہاب کراچی کی گم گشتہ عظمت بحال کرنے کے لیے کوشاں

نیوز 360 کے نامہ نگار کے سوال پر پودے اٹھانے والے عملے کا کہنا تھا کہ سارے پودے نرسری سے لائے گئے تھے اب واپس جارہے ہیں۔

افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا خستہ حالی کے شکار باغ ارفع کو ازسرنو تزئین و آرائش کے بعد عوام کے لئے کھول دیا گیا۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی نے باغ میں پودا بھی لگایا اور دعا بھی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ باغ ارفع فیملی پارک میں بچوں کے لیے جھولے نصب کیے گئے ہیں اور عوام کو کینٹین کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہٰ سلیم ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی محمد علی زیدی سمیت دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ تحاریر