سپریم کورٹ کا ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور کنٹرولڈ بلاسٹ سے گرانے کا حکم
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے حکم پر ضلع شرقی کی انتظامیہ نے نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو عمارت 27 اکتوبر تک خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا تھا۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے کمشنر کراچی کو نسلہ ٹاور کو ایک ہفتے میں کنٹرولڈ ایمونیشن بلاسٹ سے گرانے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور کو گرانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کمشنر کراچی کو نسلہ ٹاور ایک ہفتے میں گرانے کا حکم دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
قومی کرکٹ ٹیم کی فتح پر سیاسی اور فوجی قیادت یک زبان
عدالت نے اپنے فیصلے میں حکم دیتے ہوئے کمشنر کراچی کو کہا ہے کہ آپ لوگوں کو بلڈنگ کے مالک سے پیسے لےکر واپس دلائیں۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا ہےکہ بلاسٹ سے قریبی کی عمارتوں یا انسانی جان کو کوئی نقصان نہیں ہونا چاہے، نسلہ ٹاور کے مالک متاثرین کو رقم واپس کریں۔ عدالت نے کمشنر کراچی کو ایک ہفتے میں رپورٹ جمع کرانے کا کہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے حکم پر ضلع شرقی کی انتظامیہ نے نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو عمارت 27 اکتوبر تک خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا تھا۔
اسٹنٹ کمشنر ضلع شرقی نے نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر نسلہ ٹاور کو 27 اکتوبر تک خالی نہ کیا تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔
کمشنر کراچی نے اپنے نوٹس میں سپریم کورٹ کے 16 جون اور 22 ستمبر کے فیصلوں کا حوالہ دیتے کہا تھا کہ عمارت خالی نہ کرنے کی صورت میں فیروز آباد پولیس سے مدد لی جائے گی۔