نسلہ ٹاور مسمار کرنے کا معاملہ، کمپنیز نے مٹی کی جانچ رپورٹ طلب کرلی

کمشنر کراچی نے پری ڈیمولیشن کے لیے ڈی جی ایس سی سی اے کو خط لکھ دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ایسٹ آصف جان صدیقی نے کہا ہے کہ کچھ کمپنیز نے نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے کے حوالے سے کچھ رپورٹس طلب کی ہیں، کمپنیز کو سوئل رپورٹ (مٹی کی جانچ) سمیت دیگر معلومات فراہم کی جائیں گی۔

نسلہ ٹاور کو گرانے سے متعلق ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں روایتی اور کنٹرولڈ بلاسٹ کے ذریعے گرانے والی دونوں کمپنیز نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے

سپریم کورٹ نے تجوری ہائٹس کو گرانے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

سندھ ہائی کورٹ کا ایک اور رہائشی عمارت کی چوتھی منزل گرانے کا حکم

اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ایسٹ کا کہنا تھا کہ اجلاس میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے حکام نے بھی شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ تمام معلومات دینے کے بعد کمپینیز اپنی شفارشات بھیجے گی وہ کمشنر کراچی کو دی جائے گی۔

واضح رہے کہ کمشنر کراچی اقبال میمن نے نسلہ ٹاور مسمار کرنے کے معاملے پر ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو خط لکھا تھا۔

کمشنر کراچی کی جانب سے خط میں لکھا گیا کہ نسلہ ٹاور مسمار کی پری ڈیمولیشن کی جائے، عمارت مسمار کرنے سے پہلے کا کام شروع کیا جائے۔

خط کے متن مزید لکھا کہ دروازے کھڑکیاں وغیرہ نکال کر عمل کو آسان بنایا جائے، پری ڈیمولیشن کی رپورٹ روزانہ سپریم کورٹ میں جمع کروائی جائیگی۔

ذرائع کے مطابق شارٹ لسٹ کی گئی دو کمپنیز میں سے ایک کا انتخاب کمشنر کراچی کریں گے، کمشنر کراچی کو کمیٹی نے دو کمپنیز کی حتمی رپورٹ جمع کروادی ہے۔

متعلقہ تحاریر