وزیراعلیٰ سندھ کے حکمنامے سے پہلے ہی پولیس افسران چھٹی پر نکل گئے

روٹیشن پالیسی کے تحت 11 افسران کے تبادلے متوقع ہیں، وزیراعلیٰ نے تمام افسران کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

روٹیشن پالیسی کے تحت سندھ پولیس کے 11 افسران کے تبادلوں کا معاملہ، وزیر اعلیٰ سندھ کا نیا حکم نامہ جاری، وزیر اعلیٰ نے تمام ڈی آئی جیز اور پی اے ایس افسران کو چارج چھوڑنے سے روک دیا۔

حکم نامے کے مطابق افسران کو اگلے احکامات ملنے تک اپنے عہدوں پر کام کرتے رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، حکم نامے کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے حکم پر عمل درآمد کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے

چیف سیکرٹری پنجاب کی ایما پر افسرشاہی میں بڑے پیمانے پر تبادلے

لاہور پولیس کے سابق سربراہ کے اقدام کالعدم افسران کی واپسی شروع

دوسری طرف نئے حکم نامہ سے قبل ہی سندھ کے بیشتر ڈی آئی جیز نے دفتر آنا چھوڑ دیا، چند ڈی آئی جیز اسلام آباد پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق ڈی آئی جیز کی اسلام آباد روانگی اور دفتر نہ آنے سے سندھ حکومت لاعلم ہے۔

وفاق اور سندھ حکومت کے جھگڑے میں ڈی آئی جیز کنفیوژن کا شکار ہیں، ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر ریاض نے دفتر آنا چھوڑ دیا ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد حامد، ڈی آئی جی ایسٹ ثاقب اسماعیل میمن بھی دفتر نہیں آ رہے، ڈی آئی جی سی آئی اے نعمان صدیقی بھی دفتر نہ آنے والے افسران میں شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر