کام میں رکاوٹیں، قانون نافذ کرنیوالے ادارے مدد کریں، سیکرٹری ویسٹ مینجمنٹ

ملازمین کام نہیں کرنے دے رہے، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے سیکرٹری نے ضلع شرقی اور جنوبی کے اعلیٰ پولیس افسران کو خط لکھ دیا۔

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے صفائی ستھرائی کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مدد مانگ لی، سیکریٹری بورڈ نے ضلع شرقی، جنوبی کے ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز کو خطوط ارسال کر دئیے۔

سیکرٹری ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے لکھا کہ 29 نومبر سے ہڑتال جاری تھی، گزشتہ روز مذاکرات کے بعد ورکرز کے مطالبات منطور کیے گئے اور میونسپل سروسز جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

فوج کی غیر قانونی تعمیرات کو چھوڑ دیا تو باقی کیسے گرائیں گے؟ چیف جسٹس

برطانیہ میں پیٹرول سپلائی کے لیے فوج طلب کرنے پر غور

سیکرٹری بورڈ کا کہنا تھا کہ دونوں اضلاع کی ڈی ایم سیز کے ملازمین اب بھی میونسپل سروسز میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں۔

دفاتر کو تالے لگوائے جا رہے ہیں جس سے سروسز متاثر ہو رہی ہیں، ضلع شرقی میں صفورا، جمشید یارڈز اور جنوبی میں صدر یارڈ کو بند کروایا گیا ہے۔

سیکرٹری بورڈ نے مزید کہا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق سروسز فراہم کرنے کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے ادارے معاونت کریں، اپنی ذمہ داریوں کے تحت امور سر انجام دینا چاہتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر