سعید غنی کو سوشل میڈیا پر گیس لوڈشیڈنگ کی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑھ گیا

سوشل میڈیا صارفین کا گیس بجلی پانی ابلتے گٹروں اور ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی بھی ویڈیو بنا کر شیئر کریں شائد آپ کا غصہ ٹھنڈا ہو جائے۔

ملک میں جاری شدید گیس بحران پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی دیکھتے ہوئے ایسے لگتا ہے کہ آئندہ چند دنوں تک کوئلہ اور لکڑی بھی دستیاب نہیں ہوگی۔

ہفتے کی صبح سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ صوبائی وزیر نے لکھا ہے کہ "آج کراچی میں گیس کی قلت کی صورتحال کا اندازہ میرے گھر کی اس وڈیو سے لگایا جاسکتا ہے۔ اور یہ پچھلے کئی ہفتوں سے کراچی کے ہر گھر کا حال ہے۔”

یہ بھی پڑھیے

مال غنیمت دل بے رحم، سرکاری خزانے کو دوبارہ ٹیکہ لگانے کا عمل شروع ہوگیا

بلدیاتی افسران کی نااہلی، صفائی کیلئے منگوائی جانیوالی نئی گاڑیاں کباڑ بننے لگیں

تاہم سعید غنی کی کلاس لیتے ہوئے مشیر خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ” بھائی ہم لوگ پچلھے 15 سال سے پانی کا ٹینکر خرید رہے ہیں۔ کم از کم پانچ ٹینکر مہینے کے۔ کبھی گھر میں ٹینکر آئے تو اس کی بھی ویڈیوں لگا دینا۔

جیوز نیوز کے رپورٹر عبید نے ٹوئٹر پر جاتے ہوئے لکھا ہے کہ ” سعید بھائی! اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ ایک مہذب اور ہر دلعزیز رہنما ہیں جنکی ہر جماعت میں عزت ہے مگر خدارا یہ بھی دیکھیں کہ میرے محلے میں پانی نہیں میری گلی کی سڑک صرف کاغذوں میں تین بار بنی۔”

ٹوئٹر صارف عبید نے مزید لکھا ہے کہ "کچرا اٹھانے کا کوئی انتظام نہیں۔ گلیاں غلاظت کا ڈھیر ہیں۔ جبکہ ہمارا چیئرمین بھی آپکا تھا۔”

ایم کبیر نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ سر جی ہمارا بھی یہی ہال ہے۔ آپ ایک چیز کا رونا رو رہے ہیں۔ ہم تو پھر ان چیزوں کی قیمت ادا کرتے ہیں۔ وزیروں مشیروں کی طرح فری استمال نہیں کرتے۔”

ایم کبیر نامی  ٹوئٹر صارف نے مزید لکھا ہے کہ "ہمارے تو گیس بجلی پانی گٹر لائن سڑکیں گلی سب کا مسلہ ہے۔ خدارا ادہر بھی ایک ویڈیو بنا لیں۔ تاکہ آپکا غصہ کم ہو جائے۔”

متعلقہ تحاریر