لسبیلہ چورنگی اینٹی انکروچمنٹ کے ریڈار پر، مسلسل تیسرے روز بھی آپریشن

محکمہ انسداد تجاوزات شہر کے مختلف علاقوں کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے سرگرم عمل، ٹریفک جام کی شکایات پر آپریشن کیا جارہا ہے۔

اینٹی انکروچمنٹ کا کراچی کے دو اضلاع میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، ناظم آباد گول مارکیٹ اور لسبیلہ چورنگی کے اطراف میں درجنوں تجاوزات مسمار۔

آپریشن میں دکانوں کے سامنے بنائے گئے چبوترے، سیڑھیاں اور دیواریں مسمار کر دی گئیں، کیبن، ہوٹل کا سامان، کرسیاں، میزیں، تخت، لوہے کے اسٹال، پنکچر بنانے کا سامان، مرغیوں کے پنجرے، ٹھیلے، پتھارے، گیس سلنڈر اور دیگر تجاوزات ضبط کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیے

بلڈرز مافیا کراچی کی ایک اور تاریخی عمارت نگل گیا

کراچی میں اومی کرون کے سائے میں آج سے ایٹ فیسٹیول کا انعقاد

ضلع شرقی میں جمشید ڈویژن لسبیلہ چورنگی مین روڈ پر قاٸم تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا، اس دوران فٹ پاتھ پر رکھا سامان ضبط کیا گیا۔

اس علاقے میں دن اور رات کے اوقات میں ٹریفک جام رہنے کی شکایات پر کارروائی کی گئی، کارروائی میں بلدیہ افسران، پولیس اور اینٹی انکروچمنٹ کا عملہ بھی موجود تھا۔

سپریم کورٹ کے احکامات پر کراچی کے ساتوں اضلاع میں روزانہ کی بنیاد پر دن، رات اور چھٹی والے روز بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن پچھلے کئی دنوں سے جاری ہے۔

Facebook Comments Box