اسمگلنگ کی روک تھام کےلیے آئی جی سندھ کا ڈی آئی جیز کے نام خط

ذرائع کے مطابق خط میں جن شہروں سے گندم ، آٹا ، چینی اور یوریا کھاد اسمگل ہونے کا انکشاف ہوا ان میں قمبر ، شھداد کوٹ ، جیکب آباد ، کشمور اور گھوٹکی شامل ہیں۔

سندھ کے مختلف شہروں سے گندم ، چینی ، آٹے اور یوریا کھاد کی اسمگلنگ کی اطلاعات کے بعد آئی جی سندھ مشتاق مہر نے تمام ڈی آئی جیز کو اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے خطوط لکھ دیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ مشتاق مہر کی جانب سے ڈی آئی جیز کو لکھے گئے خطوط میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ صوبہ سندھ سے کھاد ، گندم ،آٹا اور چینی بیرون ممالک اسمگل ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی اور حیدرآباد میں انڈور تقریبات پر 15 فروری تک پابندی

کراچی:محکمہ انسداد تجاوزات نے چھٹی والے دن بھی تجاوزات کی چھٹی کرادی

ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ نے تمام ڈی آئی جیز کو خط لکھا ہے اور ہدایت دی کہ اسمگلنگ کو روکا جائے، سندھ میں کئی دنوں سے چینی کھاد گندم اور آٹے کا بحران پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، اس لیے پولیس کی تمام شہروں میں چیک پوسٹیں قائم کی جائیں۔

ذرائع کے مطابق خط میں سندھ سے گندم ، آٹا ، چینی اور کھاد سندھ بلوچستان کے باڈر کے ذریعی افغانستان اور سمندری راستے سے افریقی ممالک کو اسمگل ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے

ذرائع کے مطابق خط میں جن شہروں سے گندم ، آٹا ، چینی اور یوریا کھاد اسمگل ہونے کا انکشاف ہوا ان میں قمبر ، شھداد کوٹ ، جیکب آباد ، کشمور اور گھوٹکی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ کے احکامات کے تناظر میں سندھ کے متعدد شہروں کے اندرونی اور بیرونی راستوں پر پولیس کی چیک پوسٹوں کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔

متعلقہ تحاریر