بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات خاتمے کےلیے آپریشن

سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کا کہنا ہے بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کا کراچی سے تجاوزات ختم کرنے کا مشن جاری رہے گا۔

بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے کراچی کے دو اضلاع میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشنز کیے گئے۔ آپریشن کی نگرانی محکمہ انسداد تجاوزات کے سینئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی نے کی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع وسطی میں دو مقامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا ۔ ضلع وسطی کے علاقے ناظم آباد گلبہار سینٹری مارکیٹ کے اطراف تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا جبکہ ضلع ڈویژن گلبرگ میں ضیاء الدین روڈ کے اطراف میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

سندھ کے مویشیوں میں وباء پھوٹ پڑی، سیکڑوں مویشی ہلاک، ہزاروں متاثر

خیر پور پولیس نے میڈیا کو بلاول بھٹو کے جلسے کی کوریج سے روک دیا

ضلع شرقی میں جمشید ڈویژن کے علاقے نشتر روڈ اور البیلہ چوک پر عوامی شکایات پر دوسرے روز بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہا۔

آپریشن میں دوکانوں کے سامنے فٹ پاتھ پر بنائے گئے چبوترے سیڑھیوں دیواریں سن شیڈ کو مسمار کیا گیا اور مختلف قسم کی تجاوزات کیبن ھوٹل کا سامان کرسیاں میزیں تخت لوہے کے اسٹال پنکچر بنانے کا سامان مرغیوں کے پنجرے ٹھیلے پتھارے پرانے فرنیچر ناکارہ گاڑیاں پانی کی ٹنکیاں اوردیگر تجاوزات ضبط کرلی گئیں۔

بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ اینٹی انکروچمنٹ کی ٹیموں کے ساتھ علاقہ اسسٹنٹ کمشنر علاقہ پولیس اینٹی اینکروچمنٹ پولیس رینجرز سیٹی وارڈن اور آفیسرز و اسٹاف اینٹی اینکروچمنٹ بھی موقع پر موجود تھے۔

سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی کا کہنا ہے بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کا کراچی سے تجاوزات ختم کرنے کا مشن جاری رہے گا۔

متعلقہ تحاریر