دعا زہرہ کیس میں نیا موڑ ، والد نے جبران ناصر کو نیا وکیل مقرر کردیا

معروف قانون دان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اب دعا زہرہ کا کیس میں لڑوں گا۔

کراچی: دعا زہرہ کیس میں نیا موڑ آگیا ہے، والد مہدی علی کاظمی نے سماجی رہنما اور معروف قانون دان جبران ناصر کو اپنا نیا وکیل مقرر کردیا ہے۔

ایڈووکیٹ جبران ناصر نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "اب میں مہدی علی کاظمی کی جانب سے کیس لڑوں گا۔”

یہ بھی پڑھیے

دعا زہرہ کیس ، مسئلہ سنگین نوعیت اختیار کر رہا ہے

جوڈیشل مجسٹریٹ نے نمرہ کاظمی کو مرضی سے فیصلہ کرنے کی اجازت دے دی

ان کا کہنا تھا کہ "الطاف کھوسو نے اچھے سے کیس کو لڑا ہے لیکن اب یہ کیس ہائے پروفائیل کیس ہے ، ٹرائل کورٹ میں ہونے والی سماعت پر میں اپنا وکالت نامہ جمع کرائوں گا۔”

ان کا مزید کہنا تھا کہ "ریویو پٹیشن کے حوالے سے جلد بتا دوں گا کہ کب ریویو پٹیشن دائر کررہے ہیں۔”

ان کا مزید کہنا تھا کہ "بچی کے حوالے سے سب حقائق دیکھ کر بات کروں گا۔”

دوسری جانب دعا زہرہ کے والد مہدی علی کاظمی کا کہنا ہے کہ آج بچی نے پھر انٹرویو دیا ہے ، اس پر میں یہی کہوں گا کہ بچی وہی کچھ کہہ رہی ہے جو بچی کو کہا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اس کیس میں سنجیدہ ہوں اب جبران ناصر ایک اچھے وکیل ہیں اور ان کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الطاف کھوسو اچھے وکیل ہیں انہوں نے اچھے سے کیس کو لڑا اب جبران ناصر لڑیں گے۔

واضع رہے جبران ناصر اس سے پہلے کئی کم عمر بچیوں کی شادی کے کیس لڑ چکے ہیں ، آرزو فاطمہ کیس میں والدین کی جانب سے جبران ناصر نے کیس کو لڑا جس میں بچی کو دارلامان بھیجا گیا تھا۔

متعلقہ تحاریر