بجٹ تقریر کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کی زبان لڑکھڑا گئی، نواز شریف کو وزیراعظم کہہ دیا

اپوزیشن کے شورشرابے پر بھی سید مراد علی شاہ نے اپنی غلطی تسلیم نہیں کی۔

بجٹ تقریر کے دوران وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زبان لڑکھڑا گئی اور انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نواز شریف کو وزیراعظم پاکستان کہہ دیا۔

نواز شریف کو وزیراعظم کہنے پر اپوزیشن نے شورشرابہ کیا تو بجائے اس کے کہ وزیراعلیٰ سندھ اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے تصحیح کرلیتے ، سید مراد علی شاہ نے انسسٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیراعظم شہباز شریف کہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بجٹ کے بعد کاروباری ہفتے کے آغاز پر مارکیٹ میں بھونچال

نان فائلر اداروں پر بجلی کے بلوں کے ذریعے اضافی ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

بجٹ تقریر کو جاری کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں اس ایوان میں مالی سال 2022-23 کا بجٹ پیش کررہا ہوں ۔ میرے لیے یہ بھی اعزاز کی بات ہے کہ میں اس صوبے کے لیے 10ویں بار بجٹ پیش کررہا ہوں۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کے لیے 1714 ارب روپے کا بجٹ تخمینہ ہے۔ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جارہا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ موجودہ مشکل معاشی صورتحال میں ٹیکس فری بجٹ پیش کرنا کوئی آسان کام نہیں تھا۔ ہمیں اندازہ ہے کہ عوام کس کرب سے گزر رہی ہے ۔ ہم نے کوشش کرکے کچھ ٹیکسز کم بھی کیے ہیں۔

متعلقہ تحاریر